جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن فصیل آباد ڈویژن کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لا تعداد کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع جھنگ کے عہدیداران منتخب ہوئے جن میں ضلعی صدر شیخ توصیف حسین، سینئر نائب صدر قاضی محمد صفدر، نائب صدر مدثراسماعیل بھٹی، نائب صدرمحمد سلیم خوشدل، نائب صدرخالد شاہ، نائب صدر شیخ محمد فاروق، جنرل سیکرٹری محمد شفقت اللہ خان سیال، جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس قریشی، فنانس سیکرٹری ملک رحم دین غوری اور سیکر ٹری نشرواشاعت محمد عارف علی خان کو چنا گیا اور تحصیل جھنگ کے سٹی صدر محمد یوسف رضا بھٹی اور ان کے علاوہ چیئرمین پریس کلب محمد سلیم ہاشمی، سینئر وائس چیئرمین آغا محمد اقبال، جبکہ ڈاکٹر طلعت حسین ، محمد ناصر گجر، حافظ شاہد، لالہ ارشادسیال، شیخ سعید، ارسلان شوکت، حاجی محمد حسین، محمد اکمل، سرور بشیروغیرہ کو ممبران متفقہ طور پر چنا گیا۔
اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گئی اور تمام ضلعی عہدیداران کا چنائو کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی صدر شیخ توصیف حسین نے تمام ممبران کو اپنے خطاب میں کہا کہ کسی صحافی کو کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوگا تو PJAFسب سے آگے ہوگی اور اپنے صحافی کا ہر ممکن ساتھ دیں گے اور ڈویژنل صدر محمد یونس نومی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اورڈویژنل صدر کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے۔