جھنگ : لاشاری پل کے قریب مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ میں لاشاری پل کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں سات خواتین سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ایک فوتگی کے سلسلہ میں شریف آباد جا رہے تھے کہ راستے حادثے کا شکار ہو گئے۔