جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف جھنگ کی کلاسز ایک ماہ تک شروع ہو جائیں گی،معاشرے میں تبدیلی صرف استاد لا سکتا ہے تعلیمی شعبہ میں ریسرچ کی اشد ضرورت ہے بچوں کو معیاری تعلیم دینا مشن ہے ضلع میں ہائیر ایجوکیشن کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے سپریئر یونیورسٹی کا سب کیمپس بنوانے کی بھی کوشش ہو رہی ہے اساتذہ کے اعزاز میں محافل سجانا لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سپریئر کالج جھنگ میں اساتذہ کی عیدملن پارٹی تقریب تقسیم انعامات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شریف خان ،چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد مہر غلام محمدجھگڑ، کالج پرنسپل یاسر خان، سینئر وائس پرنسپل ابو بکر ہاشمی ،ڈائریکٹر کرنل(ر) ریاض خان،سابق ایم پی اے افتخار بلوچ،فیصل حیات جبوآنہ و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلع بھر سے اساتذہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ایم پی اے محمدخان بلوچ ودیگر مہمانان خصوصی تھے شریف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے فروغ میں اب سیاستدانوں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے جن کی کوششوں سے یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام ممکن ہو گیا ہے اور اس کی کلاسیں اگلے ایک ماہ تک لگنے کا مکان ہے مہر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ عمدہ تعلیم کیلئے ہمیں بیرنی یونیورسٹیوں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے تعلیمی اداروں میں ریسرچ کا عمل شروع کرنا چاہیے متعدد ایسے پرائیوٹ کالجز ودیگر ادارے ہیں جو اپنے ہاں یہ کام کر سکتے ہیں اساتذہ کو مراعات اور انہیں اعلیٰ تعلیم وتربیت کے موقع میسر کرنا اشد ضروری ہے طلباء کوحوصلہ افزائی کیلئے بڑے انعامات دیے جائیں ڈائریکٹر کالج کرنل (ر) ریاض نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا ان کا مشن ہے جو کہ ان کے والد نے گائوں میں اپنا گھر سکول کیلئے وقف کرکے شروع کیا تھا ان کے خاندان کا مقصد پیسہ کمانا نہیںایف ایس سی پلس کلاسز میں ایک ہزار سے زائد ہونیوالے داخلے ان کی کارکردگی کا ثبوت ہے پرنسپل یاسر خان نے اپنے خطاب میں کہامعاشرے میں تبدیلی صرف استادلا سکتا ہے ترقی یافتہ ممالک میں استاد کے احترام میںجج کمرہ عدالت میں کھڑا ہو جاتا ہے ہمیں لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہو گاانہوں نے کہا کہ سپریئر یونیورسٹی کا متعدد غیر ملکی یونیورسٹیز سے الحاق ہے اور اس میں ہونیوالی ریسرچ کو انٹرنیشنل سطح پر تسلیم کیاگیا ہے جھنگ میں اس کا سب کمپس بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ نے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں تعلیم کو فروغ دیکر ہی وڈیروں کے مقابلے میں تبدیلی لیکر آئے ہیں اپنی تمام زمین عطیہ کر کے اس پر دو کالج بنوا چکے ہیں سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ اساتذہ کے احترام میں ایسی خوبصورت محافل سجانے پر وہ کالج انتظامیہ مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب میں بورڈ میں پوزیشن لینے والے طالبعلم علی حیدر کو موٹرسائیکل جبکہ جہانزیب طاہر کو کیش انعام دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر کالج اور تقریب میںشریک دو اساتذہ کو عمرہ ٹکٹ دینے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ابو بکر ہاشمی اور ایک خاتوں ٹیچر کا نام نکلا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ریسکیو 1122 کے جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی،ا ہلکاروںکی جسمانی صحت کے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا۔ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل دماغ پر بی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ شاکر کے قریب تیز رفتار چنگچی رکشہ اورٹرالی کے درمیان پیش آیاجس سے 22سالہ ثمر عباس مو قع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ 08سالہ قیصر20سالہ عمر شدید زخمی ہوا جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹوبہ روڈ پر کھڑا پانی لوگوں کیلئے وبال جان اور رہائشیوں کیلئے بیماریوں کا باعث ہے۔ضلع جھنگ کی سیوریج کے اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار کسان لیڈر اور سماجی شخصیت مہر نصرت علی ڈنگہ سیال نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یوں تو ٹوبہ روڈ ضلع جھنگ میں ایک مثالی روڈ بنایا گیا تھا اور اس میں سیوریج کا نظام بھی قدرے بہتر تھا لیکن جوں جوں گردو نواح میں آبادی بڑھتی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے بد ترین غفلت کی وجہ سے آج سیوریج بند ہے اور مین ٹوبہ روڈ پر پانی جمع ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ سے ٹوبہ جاتے ہوئے راستے میں جتنے بھی موضع جات یا بستیاںاسلام آباد ،راؤ کالونی ،موضع باغ ،بستی غازی شاہ،موضع اصحابہ ،بستی روڑاں والی،حسن شاہ،علی ارائیں والی بستی،غلہ منڈی وغیرہ پڑتی ہیں ان کیلئے ٹوبہ اور جھنگ کے ذیلی علاقوں تک رسائی کا صرف یہی ایک راستہ ہے جو کہ مسلسل دو سال سے گندہ پانی کھڑے ہونے سے ہر خاص و عام کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔نصرت علی نے بتایا کہ تین روز قبل بالترتیب وارڈ 41,42,43 کے منتخب نمائندگان نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج بھی کیا اور ٹی ایم اے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی لیکن ابھی تک ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔مسلسل پانی کے کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس کی وجہ سے اس پانی پر مچھروں کی افزائش بھی بڑھ گئی ہے جبکہ علاقے میں ملیریا ،ٹائیفائڈ ،ہیضہ ،ہیپاٹائٹس ،پیٹ کی بیماریاں اور دیگر جلدی و وبائی امراض بھی تیزی سے پھیل رہیں ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور دیگر متعلقہ افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جھنگ اور ٹوبہ روڈ کی ناقص سیوریج کے اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ذلیل ہوتی عوام کو ریلیف پہنچائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر کس کا ہے ، فیصلہ کا حق کشمیریوں کا ہے ۔یہ بات بہادر خان جھگڑ امیرجماعت اسلامی جھنگ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرپر غاصبانہ بھارتی قبضہ ختم ہونا چاہئے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے اپناکردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اسلامی ممالک میں آمریت کی بجائے جمہوری حکومتوں کا ساتھ دے کر اسلامی دنیا میں اپنے خلاف پائے جانے والے اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کرے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔ امریکہ کشمیر میںجاری بھارتی قابض فوج کے ظلم وستم اور کشمیریوں کے قتل عوام کو رکوانے کیلئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے تنازعہ کاواحد حل کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھر میں ڈینگی آگاہی سمینارز اور واک کا انعقاد مرکزی تقریب ضلع کونسل ہا ل میں ہوئی حکومت پنجاب کی ہدایات پر پر ضلع بھر کے دفاتر میں تمام سرکاری محکموں کے افسران کے کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے سمینارز اور واک کا انعقاد کیا گیا مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں ہوئی جس میں ای ڈی او سی ڈی خالد راجو، ڈسٹر کٹ سپورٹس ایڈمنسٹریٹر طاہر ملک ، ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکڑ طارق سعیداور اُن کی ٹیم کے علاوہ ،ڈی او سوشل ویلفیر اظہر عباس عادل ، اے ڈی ایل جی ابرار عادل سمیت کئی محکموں کے افسران اور ملازمین و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی سیمنار سے خطا کرتے ہوئے ہوئے خالد راجو نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے اور اس کے ہونے سے انسانی جان کے ضیا ع کا بھی خطرہ ہوسکتا ہے لہذا حکومت پنجاب کی جانب سے عوام میں اس کا مہم خلاف شعور پیدا کرنے لئے سیمنار اور واک کا نعقاد کیا جاہا ہے ڈاکٹر طارق سعید کا کہنا تھا کہ اس مہلک مرض سے بچاو کے لئے ہر شہر تک اس کے بچاو کے طریقہ کار کو پہنچانے کے لئے حکومت کی جانب سے سیمنارز آگاہی واک ااور بروزرز کی تقسیم کا سلسہ شروع کیا گیا ہے تاکہ نہ صرف اس مرض کو زیادہ پھیلنے سے روکا جاسکے بلکہ عوام میں اس کے خلاف شعور کو بیدار کیا جاسکے۔