جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں نظم ونسق کومزید بہتر بنایا جائے گا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہل سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔یہ بات نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال ڈاکٹر حبیب احمدبٹر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹرز اورسٹاف سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب کے اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اس ضمن میں ہسپتال کے انتظامی افسران اور دیگر تمام سٹاف عمدہ خدمات ناگزیر ہیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے اورمریضوں کی فلاح وبہبود کاخیال رکھنے پر زوردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ: ۔حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد اُن پر عملدرآمد نہ کرنے اور صرف طفل تسلیاں دینے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی اپیل پر پنجاب بھر سے لاکھوں کلرکس اپنے حقوق کے حصول کی خاطر یکم مئی2016ء بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی ہال لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیں گے ،جھنگ سے ہزاروں اہلِ قلم کا بڑا قافلہ ،قاضی سجاد حسین میانہ ( چیف ایگزیکٹو ایپکا) کی سرپرستی اور مہر محمد ممتاز منوکہ ( ضلعی صدر ایپکا) ،ضلعی سینئر نائب صدر رانا خالد مقصود اور جنرل سیکرٹری رب نواز راہی کی قیادت میں اسمبلی ہال لاہور کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار ایپکا کے ضلعی آفس میں ہونے والے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ایپکا قاضی سجاد حسین میانہ نے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں ہے کہ محکمہ زکواة کے ملازمین کو فی الفور ریگولر کیا جائے ، اَپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1تا16کے تمام ٹیکنیکل/نان ٹیکنیکل سٹاف کو01-01-2016 اَپ گریڈ کیا جائے ،گریڈ1تا4کے تمام ملازمین کی گریڈ7میں اَپ گریڈیشن کی جائے ، آئسو لیٹڈ کی شرط کو ختم کرتے ہوئے گریڈ 1تا16کے تمام ٹیکنیکل/نان ٹیکنیکل سٹاف کو ہر10کی بجائے5سال بعدٹائم سکیل دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے بجٹ2016-17ء میں تنخواہوں میں7فیصد مجوزہ اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ،تمام ایڈہاک ریلیف الائو نسز کو ختم کرتے ہوئے20فیصد اضافہ کیا جائے، دوسرے صوبوں سے مطابقت پیدا کرتے ہوئے01-07-2013 سے تنخواہوں میں 10فیصد کی بجائے15فیصد اضافہ کیا جائے اور کنٹریکٹ/ڈیلی ویجز/ورک چارجڈ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات کو حکومت نے مانتے ہوئے ہمارے قائدین کو قبل ازیں یقین دھانی کرائی تھی مگر اُن پر آج تک عمل نہ کیا گیا،جس کے باعث ہمیں پھر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے ویسے بھی اس حکومت کا وطیرہ بن چُکا ہے کہ جب تک سڑکوں پر شور شراباء نہ ہو اُس وقت تک جائز حقوق نہیں دیئے جاتے جس وجہ سے ہم سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہیں قاضی سجاد حسین میانہ نے کہا کہ اگر ہمارے اس مظاہرے اور دھرنے میں کسی نے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیلہ گروپ”کے ترجمان ماسٹرمحمداقبال انجم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے پی پی 82 کے ایم پی اے الحاج میاںمحمداعظم چیلہ سیال حلقہ کی تعمیروترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور اس وقت حلقہ میں کاموں کاجال بچھا دیا ہے۔ مختلف روڈز کی تعمیر،ریسکیو 1122 کا قیام، تحصیل کمپلیکس اٹھارہ ہزاری،چناب کالج اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے فنڈزانکی عوام سے منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالا ت کا اظہا رانہو ںنے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ناظمین یوسی میاںمظفرمحمود ،میاںنو رمحمد،نمبردا رمیا ںسلطان محمود،چیئرمین یونین کونسل واصوآستانہ میاںمحبوب احمدچیلہ سیال،حافظ نور محمد،ملک محمدعمرریاض اوردیگربھی موجود تھے۔انہو ںنے مزیدکہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میںڈاکٹرزاورعملہ دن رات مریضوںکیلئے کوشاںہے۔انہوںنے کہا کہ تحصیل بھرکی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہوچکی ہے ، جب بھی چیلہ گرو پ کوموقع ملاہے انہوںنے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوںروپے کے پرا جیکٹ منظورکروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ڈیرہ غازی خان سے چاوینڈاجانے والی مسافر بس نمبری BSA041 نیا لاہورکے قریب ٹائی راڈ کھلنے کے باعث اُلٹ گئی جس سے37سالہ زبیدہ بی بی 38سالہ سُریابی بی 20 سا عاطف 51سالہ نسیم بی بی اور30سالہ گلشن بی بی شدید زخمی ہوئی دوسرا حادثہ چنیوٹ روڈاڈا 15 میل کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکڑ ٹرالی کے درمیان پیش آیا جس سے٣٥سالہ پولیس ملازم محمد اسلم ولدفضل دین شدید زخمی ہوا جنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میںسول ہسپتال جھنگ منتقل کیابعدازاں زخموں کی تاب نالاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمائیوں مسعود کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے لاہو ر وومین کالج سیٹلائیٹ ٹاون میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طار ق سعیداور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ،سول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے کالج پر فرضی حملہ کیا جس سے کچھ طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔