جھنگ : سنی تحریک کا انتہائی اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

Jhang

Jhang

جھنگ : سنی تحریک کا انتہائی اہم اجلاس گزشتہ روز سٹی مرکز جامع مسجد نور مدینہ ریلوے اسٹیشن جھنگ شہر میں منعقد ہو ا جس کی صدارت پیر سید جاوید اکبر شاہ سلطانی سجادہ نشیں سلیانہ شریف نے کی۔اجلاس میں ضلعی صدر ساجد محمود رضوی تحصیل صدر جھنگ حضرت خان پٹھان تحصیل صدر احمد پور سیال ،قادری بشیر احمد اعوان ،تحصیل صدر اٹھار ہ ہزاری حکیم اللہ دتہ ضیاء ،تحصیل صدر شورکوٹ سلیم قادری صاحب ،کے علاوہ تحصیل رابطہ کمیتی کے ارکان مہر بہادرخان سنپال ،علامہ شمس القمر سیالو ی قادری اکبر ساقی اورذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی سنی تحریک کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیر سید جاوید اکبر شاہ صاحب کی رہنمائی اورضلعی صدرکی قیادت میں کام کو مزید بہتر کرنے اورزیادہ منظم ہو کر چلنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں جیو کا لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اورکہاگیا کہ گستاخ رسولۖصحابہ و اہلبیت کسی قسم کی معافی کے حق دار نہیں جیو کی معافی کا مطالبہ کرنے والے نام نہاد علماء کو ضلعی صدر ساجد محمود رضوی نے مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناموس رسولۖوصحابہ و اہلبیت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور اس معاملے میں اپنی جان دنیا باعث سعادت سمجھتے ہیں اگر جیو پر ہمیشہ کیلئے پابندی نہ لگائی گئی تو ہزاروں ممتاز قادری تیار بیٹھے ہیں۔