جھنگ : تھانہ سٹی کے علاقہ ملت کالونی میں دوگروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران رپوٹنگ کرتے ہوئے صحافی کو بااثرافراد کے پالتوغنڈوں نے نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ راہ فرارکے دوران کیمرہ اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
بعد از اں بااثر افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر افضل خان سے ساز باز ہوکر خودساختہ اے ٹو کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر نہ صرف مذکورہ صحافی بلکہ اپنے دیگر مخالفین کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں تھانہ سٹی کے علاقہ ملت کالونی میں قریشی خاندان کے افراد نے محمد سلیم ہاشمی کیسربراہی میں ایک یونین تشکیل دی جس کا قریشی خاندان کے چند بااثر افراد غفار قریشی وغیرہ کو شدید رنج گزراجس کی بنا پرگذشتہ روز غفار قریشی اور اس کے پالتو غنڈوں نے ورکشاپ پر حملہ کر کے یوسف اور ریاض وغیرہ چار افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دوران پنجاب ٹی وی کے بیوروچیف محمد سلیم ہاشمی رپوٹنگ کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران غفار قریشی اور اس کے پالتو غنڈوں نے نہ صرف مذکورہ صحافی محمد سلیم ہاشمی کو نی صرف شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ راہ فرار کے دوران مذکورہ صحافی کا کیمرہ اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے بعد ازاں غفار قریشی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر افضل خان سے ساز باز ہو کر خود ساختہ اے ٹو وغیرہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر نہ صرف مذکورہ صحافی بلکہ اپنے دیگر مخالفین کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کروادیا ۔جس کی اطلاع پاکر علاقہ بھر کی عوام غفار قریشی وغیرہ کے خلاف تھانہ سٹی پہنچ گئی ۔جہاں پر تعینات ایس ایچ او شبیر خان بلوچ نے احتجاج کے شرکاء کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالی فیصلہ میرٹ پر ہی ہو گا۔