جھنگ کی خبریں 10/9/2015

Jhang Picture

Jhang Picture

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گرایجوایٹ کورسز کی ورکشاپس جھنگ کے مختلف سکولز و کالجز میں شروع ہو گئی ہیں جو 20 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ چوہدری ذوالفقار علی کے مطابق یہ ورکشاپس پہلی مرتبہ جھنگ میں منعقد کروائی جا رہی ہیں جس میں جھنگ کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء و طالبات بھی شریک ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ورکشاپس فیصل آباد میں منعقد ہوتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم اے اسلامیات،اردو، ایجوکیشن،ہسٹری،سپیشل ایجوکیشن، ایم ایس سی مطالعہ پاکستان، اکنامکس، ماس کام ،سوشیالوجی اور دیگر مضامین کی ورکشاپس جھنگ کے مختلف سکولز اور کالجز میں کامیابی سے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔۔پاکستان کسان راج تحریک کے چیئرمین ارسلان خاکوانی نے کہا ہے کہ اگر کسانوں کے مطالبات نہ مانے گئے تو کسان منڈیوں میں سبزیاں ور اناج سپلائی کر نا بند کر دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں چیئر مین پاکستان کسان راج تحریک نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پندرہ کروڑ سے زائد آبادی کسانوں پر مشتمل ہے لیکن خود اعتمادی اور اتحاد نہ ہو نے کے باعث ملک کی اکثریت استحصال کا شکار ہے ۔سرمایہ دار امیر سے امیر تر ہو تا جا رہا ہے اور کسان پسماندہ ترین ۔انہوں نے کہا کہ وہ عہد کر چکے ہیں کہ کسانوں کو ایک برادری بنائیں گے اور ان میںاپنے حقوق کے لئے لڑنے کا اعتماد پیدا کریں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر کسانوں کے مطالبات نہ مانے گئے تو بارہ ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنادیں گے اور منڈیوں میں اناج اور سبزیوں کی فراہمی معطل کر دی جائے گی۔اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ڈاکٹر عبدالجبار خان، ڈسٹرکٹ پریذینٹ میاںعظیم سپرا، ڈسٹرکٹ سیکریٹری مہر ظفر ڈھلوں ،چوہدری صابر اقبال اور چوہدری محمد یونس بھی موجود تھے۔

Jhang Picture

Jhang Picture

جھنگ:8ستمبر2015 ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ائیر کمانڈر بیس کمانڈ پی اے ایف بیس شورکوٹ کی تحریری درخواست پر قومی ہیرو فلائنگ آفیسر وجاہت حنیف شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈی سی او نادر چٹھہ نے ہاکی سٹیڈیم ،فٹ بال گرائونڈ اور جامع مسجد عثمانیہ کے بالمقابل عید گاہ عثمانیہ پر مشتمل پبلک پارک کا نام وجاہت شہید پارک رکھ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تمام متعلقہ ادارے پولیو کے خلاف جنگ اورضلع کو پولیو فری بنانے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے 14تا 16ستمبر2015پولیو تدارک کی تین روزہ مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کہی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر خان ، ڈی او ایچ ڈاکٹرحافظ عبدالقادراورایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر خان نے اجلاس کوبتایا کہ مہم کے دوران 4لاکھ41ہزار199پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائی گی اور مہم کے سو فیصد نتائج کو تک حاصل کرنے کے لئے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ایک ہزار13ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گی۔ضلع میں 85سپر وائزرزاور89ایریا انچارج کے علاوہ ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکسڈ پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں ۔ ویگن بس اڈوں ، موٹر وے انٹر چینج پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائینگے۔انہوںنے بتایا کہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔سیکرٹری یونین کونسلز85یونین کونسلز میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ویکسین کی چین اور اسکی افادیت برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Jhang Picture

Jhang Picture

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تعلیم اورنیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل جامعہ ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون میں عالمی یوم خواندگی کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہواجس میں مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جھنگ میں سو فی صد داخلہ کے ٹارگٹ کے حصول اورلٹریسی ریٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن کوششیں جاری ہیں اورانشاء اللہ ضلع جھنگ کو ماڈل ضلع تعلیم کے حوالہ سے بنا کر دم لیں گے ۔ڈی او ایلمنٹری عبدالرحمن خانے اپنے خطا ب میں کہاکہ 4تا16سال کے سکول نہ جانیوالے بچوں کیلئے ضلع جھنگ میں منظم پالیسی کے تحت کام کرکے 99.40فی صد داخلہ ممکن بنا کر ہم نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے اورضلع جھنگ میں بنیادی تعلیم کی فراہمی100فی صد داخلہ غیر حاضری کو کنٹرول اور کوالٹی ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن کردار اداکیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ جنرل منیجر NCHDمہر عمر دراز جھاوری نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این سی ایچ ڈی ضلع جھنگ میں سوفی صد داخلہ ،غیر حاضری کو کنٹرول کرنے اوربہتر بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ مل کر ہم ممکن کردارادا کرتا رہیگا۔کمیونٹی فیڈر سکولزاورکمیونٹی لرننگ سنٹرز کی وساطت سے جھنگ کے پسماندہ اوردوردراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنایاجائیگا ۔ ڈسٹرکٹ مینجر پی آرایس پی غلام دستگیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی تعلیم کی فراہمی کیلئے اورلٹریسی ریٹ کی بہتری کیلئے پی آرایس پی ہرممکن کر دار ادا کریگی ۔ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر تعلیم بالغاں حماد حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سیمینارمیں محکمہ تعلیم این سی ایچ ڈی ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اورپی آرایس پی سے کثیر تعدادمیں افرادنے شرکت کی ۔سیمینار کے اختتام پر سکول نہ جانیوالے بچوں کو داخل کرکے سو فی صدی داخلہ کے ہدف کو حاصل کرنے کا عہد کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی میں میڈیا کے مسودات سے متعلقہ کالم نگاروں ،آرٹیکل رائٹرز اور مضمون نویسیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب لاہور آرٹیکل رائٹرز اور کالم نگاروں کا قومی اخبارات میں اشاعت کا اہتمام کریگا۔اس ضمن میں صوبہ بھر کے انفارمیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ضلع جھنگ کے کالم نگاروں اور آرٹیکل رائٹرز ڈسٹرکٹ انفار میشن آفس سے رابطہ کریں اور اپنے مسودہ جات ddprjhang@gmail.comپر ای میل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Jhang Picture

Jhang Picture

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ پالیسی کے پیش نظر ڈی سی او نادر چٹھہ نے ضلع بھر کی حدود میں میڈیا ہائوسز کی جانب سے یو اے ویز،ڈرون کیمروں ،فلائنگ کیمروں ،ہیلی کیمز،کواڈ کاپٹرز اور بالو نزکے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کی سرکردگی میں سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122 میں یوم دفاع کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ریسکیو سیفٹی افیسر اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران کے علاوہ ریسکیوراہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہماری افواج کے جوانوںنے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہم کبھی بھی اُ ن کی قربانیوں اور خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے اورہم اُن جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پا کستان کے ہرفرد نے دفاع پاکستان میں حصہ لیااور اپنی آواز اور تحریرکے ذریعے بھی جنگ لڑی ہے۔ 1965ء کی جنگ میں بلاشبہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور دنیا نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے نے پاکستان کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو1122سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیواہلکاروںکی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس میں ضلعی ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعیدکے علاوہ ریسکیوسیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف اور روزمرہ کی ایمرجنسیز کے دوران درپیش مسائل پرگفت و شنیدکی گئی۔ ڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیواہلکاروںسے کہا کہ ہمارے شعبہ کا مقصد خدمت خلق ہے جس میں ہم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ان کی مدد کرتے ہیںاور ہمارا یہ مشن پوری دیانتداری اور ایمانداری سے جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ ایمبولینس کے سائرن کی آواز سنتے ہی اس کو راستہ دیں تاکہ اپ کی چھوٹی سی قربانی کی وجہ سے کسی کی جان بچ سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Jhang Picture

Jhang Picture

جھنگ:9ستمبر2015 (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جاری موسم میں ڈینگی مچھر کا پھیلائو ہو سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی مہم سے رابطہ ٹیمیں گھرگھر ،گائوں گائوں ، قریہ قریہ جا کر مرد ،خواتین اور بچوں کو ڈینگی کی افزائش گاہوں کو ختم کرنے اور ڈینگی لاروا کو ابتدائی سطح پربیخ کنی کی آگاہی دیں۔یہ بات ڈی سی او نادر چٹھہ نے ڈینگی تدارک کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال،ای ڈی او زراعت راشد ظفراورای ڈی او ایجو کیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ڈینگی مچھر کا لاروا کی سطح پر خاتمہ ہی اس بیماری سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے کیونکہ جب لاروا مچھر کی صورت اختیار کر لیتا ہے تو مچھر اس سے بچائو قدرے مشکل ہو جاتا ہے ۔انہوں نے اینٹی ڈینگی ٹیموں اور رابطہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ قبرستانوں ،سروس اسٹیشنز، ہوٹلوں ، ریستورانوں ، ٹائر شاپس،نجی و سرکاری سکولوں و کالجز، پلازوں ،سرکار ی و غیر سرکاری عمارتوں میں تسلی کے ساتھ دورہ کریں اوروہاں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں پانی زیادہ جمع ہو نکاسی کا بندوبست بھی کریں۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر شہری اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے اردگر د صاف پانی اکٹھا نہ ہونے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معاشرے میں کسی شعبہ زندگی میں ترقی میڈیا کی کوآرڈی نیشن اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں میڈیا کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جہانگیر انور نے انقلابی اور نئے جہت کے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اپنے اپنے اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل اور انکے دیرینہ مطالبات کے بارے میں پندرہ روزہ عوامی رائے عامہ رپورٹ کریں گے جس کی بنیا د پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میںشائع ہونے والی خبروں ،تجزیوں ، آرٹیکلزاور ڈاکومنٹریز کی بنیاد پر ہوگی ۔مزید برآں ہر ہفتہ کے دوران حکومت کی حمایت اور مخالفت میں شائع ہونے والی خبروں کی غیر جانبدارانہ اورشفاف مانیٹرنگ حکومتی سطح پر ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔میڈیا چونکہ معاشرے کی نبض ہے اور اسکی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب جہانگیر انور نے تمام ضلعی انفارمیشن آفیسر ز کو ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میںکالم نگاروں ،آرٹیکل رائٹروں اور مضمون نویسوں کی خدمات حاصل کی جائیں جو اپنے اپنے اضلاع کے مسائل کو اپنی تحریروں میں اجاگر کریں ۔ انکی فوری اخبارات میں اشاعت کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز یقینی بنائے گا۔ مزید برآں پبلک ڈیلنگ کے محکمہ جات کے بارے میں حقیقی سچ پر مبنی شکایات کے ازالے کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ:10ستمبر2015 ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع میں شر ح خوا ندگی کے سو فیصد ٹا رگٹ کو پو را کیا جا ئے اور ڈراپ آوٹ طلبہ و طالبا ت کی شر ح کو زیرو کی سطح پر لا یا جا سکے۔یہ با ت ڈی سی او نادر چٹھہ نے ڈی سی او کمیٹی روم میں محکمہ ایجو کیشن کے افسران کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو کہی ۔ای ڈی او ایجو کیشن اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبا ز شر یف کا بنیادی ویژن ہے کہ صو بہ بھر میںشر ح خوا ندگی کے سو فیصد ٹار گٹ کو پو را کیا جا ئے اور تعلیم کے فروغ اور تر قی سے انقلاب برپا کیا جائے۔ انہوں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے صو بہ میں تعلیم کے فرو غ ، سکو لوںمیں عدم دستیا ب سہولتوں کی فرا ہمی، سکو لوں کی اپ گر یڈیشن پرخطیر رقم مختص کی ہے اور اب محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ پر ذمہ دا ری عا ئد ہو ئی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے اس ویژن کو عملی شکل دیں۔ ڈی سی او نا د ر چٹھہ نے افسران کوہدا یت کی کہ استا تذہ کرام طلبہ کی حا ضری کو یقینی بنا ئیں اور غیر حاضر اور اپنے کام میں عدم دلچسپی رکھنے والے افراد کے خلا ف سخت کا روا ئی کریں کیونکہ کسی کو بھی وزیر اعلیٰ کے ایجوکیشن روڈ میپ کو سبوتاژکرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

بس اور ٹرک کاتصادم ایک شخص موقع پرجاں بحق چار شدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تفصیلات کے مطابق فیصل اباد روڈ چنیوٹ موڑ مکرم فلور ملز کے قریب تیزرفتاربس( نمبر (JA4646 اور ٹرک (نمبر TKJ 876 (کاآپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میںبس کا 32سالہ کنڈیکٹر محمد فاروق موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ 40سالہ امتیاز 30سالہ غلام حسین 25سالہ عنایتُ اللہ 38سالہ ظفر اقبال 48سالہ محمد علی14 سالہ عدنان شدید زخمی ہوا جنہیںریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

چنگچی رکشہ اور گدھاگاڑی کا تصادم چار افراد شدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تفصیلات کے مطابق سرگودہا روڈ حفاظتی بند کے قریب تیز رفتارچنگچی رکشہ گدھاگاڑی سے جا ٹکڑایاجس کے باعث چنگچی رکشہ
میں سوا 25سالہ مقصودبی بی 07سالہ ثقلین 05سالہ شکیلہ سالہ03 کومل شدید زخمی ہوئی جنہیںریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک کے دفاع کیلئے ہر پاکستانی کو تیار رہنا چاہیے 65کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کی قربانیاں ہم پر احسان عظیم ہیں ۔یہ بات ملک سلطان محمود نے اپنے گھر میںمنعقدہ 65کی گولڈن جوبلی کے حوالے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے کہی ۔جھنگ کی مشہور کاروباری شخصیت اورامیدوار برائے کونسلر ناظم ملک سلطان محمود نے 65کی گولڈن جوبلی کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو وطن عزیز کا دفاع مظبوط بنانے کیلئے اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھنا ہے طلباء ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ذمہ داری سے اداکریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ شہید کو جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔اس جملے کا فلسفہ سمجھ جانے والوں کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی ۔