جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 محمد زبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ مکینوں کی خدمت اور انہیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی اس سے قبل ریسکیو 1122 ایمبولینس تحصیل ہیڈ کوارٹر میں موجود ہوتی تھی مگر اب یہ گاڑی تحصیل چوک اٹھارہ پر کھڑی ہوگی گاڑی اور عملہ کو واپس جھنگ نہیں بلایا جارہا تحصیل چوک پر کھڑا ہونے کا مقصد صرف یہ ہے تاکہ ارد گرد کے لوگوں کو فوری ریسپونڈ کیا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پانامہ لیکس میں شامل تمام شخصیات کا بلاامتیاز احتسا ب ہوناچاہئے۔ ان خیالات کا اظہارمیاں محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دورہ جھنگ کے موقع پر بہادر خان جھگڑ کے ہمراہ صحافیوں کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ پانامہ لیکس میں جن شخصیات کانام ہے ان کا احتساب ہونا چاہیے ہم احتساب بلا امتیاز چاہتے ہیں سراج الحق نے درست کہا ہے کہ تیرہ چور مردہ باد میرا چورزندہ باد کے نعرے عوام قبول نہیں کریں گے اور ہم کرپشن کے خلاف اس تحریک کو جو سب سے پہلے جماعت اسلامی نے شروع کی تھی منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔ہم تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں میں موجود تمام کالی بھیڑوں کا احتساب کے کٹہرے میں کھڑا دیکھ کر اس اصول کی موقف سے پسپائی اختیار نہیں کریں گے لیکن اگر کسی بھی سیاسی جماعت نے کرپشن کے خلاف اس تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو عوام کے اندر ان کا چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔اللہ کا شکر ہے جماعت اسلامی کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے اور مختلف ادوار میں مختلف حکومتی عہدوں پر رہنے والے جماعت کے ذمہ داران پر کسی بھی قسم ی کرپشن کا کوئی الزام نہ ہے۔