پہلے فیز میں 35 واپڈا ملازمین کو ریسکیو 1122کی طرف سے بیسک لائف سپورٹس کی ٹرینینگ دی گئی ۔ڈاکٹر طارق سعید جھنگ (تحصیل رپورٹر) موجودہ بڑھتی ہوئی الیکٹرک سٹی ایمرجنسی کے پیش نظرکسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے ضمن میں جہاں دیگر اداروں کی ٹریننگ کروائی گئی ہے واپڈا ملازمین کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد نا گزیر ہے فیلڈ میں کام کرنے والے واپڈ ملازمین جو کہ ہر وقت ریسک میں ہوتے اُ ن کے لئے ریسکیوٹریننگ نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید نے واپڈ ٹرینینگ سنٹر میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آگہی کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دینا ہے جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی حالات میں نہ صرف اپنی مدد کر سکیں بلکہ اپنے معاشرے کی اسی طرح سے خدمت خلق کر سکیں ۔دریں اثناء تربیتی ورکشاپ میں ریسکو سیفٹی افیسراصغری پروین اور اُن کی ٹیم نے واپڈا ملازمینکو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی بارے بریفنگ دی اور حادثات میں زخمیوں کو طبی امداد،آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسیز میں تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مشقیں بھی کروائیں جس پر ایس ڈی او عبدالغنی نے ڈاکٹر طارق سعید اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ر اس ریسکیو سیفٹی مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہاہے کہ 30اگست کو چیف سیکرٹری کے دفتر کے سامنے سول سیکرٹریٹ لاہور دھرنا اور احتجاج حکومت کو اساتذہ کو اَپ گریڈیشن دینے اور سرکاری سکولز کی نجکاری بندکرنے پر مجبور کردے گا۔ حکومت کے بار بار وعدے اور بدعہدیوں نے مجبور کردیا کہ ہم سڑکوں پر پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا حق لے کر دم لیں گے ۔ آفیسر ز ہمارے بھائی ہیں ، ادارے ہوں گے تو ایجوکیشن آفیسرز ہوں گے ۔ پرائمری ٹیچرز سے ایس ایس تک سب استاد ہیں اور تمام ٹیچرز کو اپنے حق کیلئے ساتھیوں سمیت شامل ہونا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار وہ ایک اساتذہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد لیڈر اساتذہ جدوجہد میں رکاوٹ ہیں انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔