سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم جی ٹی روڈ پر اوور ٹیک کرنے پر برطانوی شہری نے سٹیشن ہائوس آفیسر تھانہ سوہاوہ راجہ منیب اقبال کی شدید پٹائی کر دی۔ مکوں اور لاتوں کی برسات۔ایس ایچ او کو چہرے پر شدید چوٹیں۔ملزم زیر حراست پولیس ترجمان کے مطابق کالا گجراں چوکی کے علاقہ ٹھٹھی گجراں جی ٹی روڈ کے مقام پر برطانوی شہری جس نے اپنا نام طارق شاہجہاں بتایا نے اپنی گاڑی سے نکل کر پیچھے سے آنے والی گاڑی جس پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ راجہ منیب اقبال سوار تھے اس کو گاڑی سے نکال کر گھونسوں اور لاتوں سے ٹھکائی شروع کر دی۔برطانوی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی جا رہا تھا جبکہ راجہ منیب اقبال ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اپنی ذاتی گاڑی میں جہلم سے سوہاوہ کی طرف جا رہے تھے۔پولیس ترجمان سب انسپکٹر ا لفت الہٰی کا کہنا ہے کہ راجہ منیب اقبال جو کہ ہمیشہ سے بہت ہی آہستہ او ر محتاط ڈرائیونگ کرتے ہیں۔
برطانوی شہری طارق شاہجہاں نے ان کو یکے بعد دیگرے نہایت ہی خطرناک طریقہ سے اوورٹیک کیا جس پر میں نے اس کو اپنے طریقے سے اشارہ کیا اور سمجھایا کہ تم نے غلط طریقہ سے مجھے اوور کیا ہے تو اس کے جواب میں اس شہری نے دوبارہ ایسا ہی کیا اور باوجود اس کے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتا اس نے آئو دیکھا نہ تائو میری گاڑی کے قریب آیا میں نے شیشہ کھولا تو میری گاڑی کی چابی نکال لی اور مجھے باہر گھسیٹا اور مکوں اور لاتوں سے مارتا گیا اور میری گردن بھی دبائی۔جبکہ برطانوی شہری طارق شاہجہاں کا کہنا ہے کہ راجہ منیب اقبال نے مجھے گندی گالیا ں دی اور برا بھلا کہا میرے ساتھ فیملی تھی جو مجھ سے اس کی گالیاں برداشت نہیں ہوئیں اور میں نے اس کی دھلائی کر دی ۔تاہم پولیس اہلکار کالا گجراں چوکی نے راجہ منیب کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جادہ جہلم میں داخل کروا دیا کیونکہ ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں ہیں۔برطانوی شہری طارق شاہجہاں اپنے آپ کو پروفیشنل باکسر بھی ظاہر کیا۔کالا گجراں چوکی پولیس نے ملز م شاہجہاں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔