پوران / جہلم) ڈاکٹر تصور حسین مرزا )گزشتہ روز پاپولر لائنز کلب نے لائن ارشد محمود (انڈورسمنٹ ڈسٹرکٹ گورنر N2۔305 ) اینڈ (پریذیڈنٹ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، زون چیئرپرسن ، لائن چوہدری عبدلحمید بدر، لائن میاں محمد ادریس کیانی، پریذیڈنٹ لائن آصف جہانگیر، فرسٹ وائس پریذیڈنٹ لائن ہارون نواز، ٹریئر کلب لائن محمد عاطف، سیکریٹری نعمان بشیر، لائن ماجد حسین، لائن طاہر محمود، لائن عامر شریف، لائن محمد سلیم، لائن شاھد علی رانا، لائن محمد انیس کیانی، لائن علی اسد، لائن ضیاء الدین کیانی، اور دیگر ممبران کی زیر صدارت ضلع جہلم میں دوسری بار غریب ، نادار اور مستحق افراد میں راشن اور نقد کیش رقوم تقسیم کرنے کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ میں تمام تر اخراجات و انتظامات ترجیحی بنیادوں پر لائن میاں محمد ادریس کیانی نے احسن طریقہ سے جامع مسجد ابو بکر اہلحدیث ڈہوک جمعہ میں کیے۔ لائن عامر شریف نے تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ تقسیم راشن کا آغاز کیا اور کلب سیکریٹری لائن نعمان بشیر نے تمام مستحقین کا ریکارڈ نوٹ کیا تاکہ آئندہ کے لیے مزید اس سے بھی بہتر لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔بعد میں آنے والے دس مستحقین کو جو لسٹ میں شامل نہ تھے لائن ارشد محمود نے ان کو نقد کیش رقوم سے نوازا۔تقسیم راشن کے اختتام پر لائن ارشد محمود نے لائن کلب کے تمام ممبران و عہدیداران کی اعلیٰ کارکردگی کوسراہتے ہوئے پراجیکٹ راشن تقسیم کے حوالے سے زبردست خراج تحسین پیش کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران /جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تنظیم مغلیہ کے ندیم ساجد مغل نائب صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم، شکیل مغل اور ثاقب مغل کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ روز انتقال فرما گئی تھی ان کا رسم قل کا ختم شریف رہتاس روڈ جہلم میں ان کی رہائش گاہ پر انعقادپذیر ہو گیا ۔جس میں تمام سماجی، سیاسی اور صحافتی پیشہ سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی روح کے ایصا ل ثواب کے لیے خاصی تعداد میں قران شریف ، درود شریف، سورت ےٰسین شریف اور کلمہ شریف کی پڑھائی کی گئی۔ پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کے وفد جن میں پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبید الرحمٰن قریشی، ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم آف پوران ، راجہ سہیل کیانی جنرل سیکریٹری، میڈیا ایڈوائزر پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم عارف محمود قریشی بیوروچیف روزنامہ قوت لاہور ، ریاض مغل او ر انعام الحق مرزا آف پوران شامل ہیں ندیم ساجد مغل برادران سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔بعد ازاں مذکورہ وفد پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم نے دینہ ہرل پنڈ میں ہادی ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے چیئرمین و پریس کلب دینہ کے سینئیر صحافی ڈاکٹر ظہیر احمد کے مامو ں جان اور جمیل احمد بٹ کی رہائش گاہ پر جا کے ان کے والد محترم حاجی رشید احمدبٹ جو کہ دو روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی وفات پر بھی ان سے تعزیت اور افسو س کیا۔اور ان کو یقین دلایا کہ ہم سب ان کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اور کہا کہ جہاں بھی موقع ملا پریس کلب (رجسٹرڈ) جہلم کے تمام صحافی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ڈاکٹر ظہیر احمد نے پریس کلب(رجسٹرڈ) جہلم کے تمام صحافیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) میڈیا ون کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت شیخ زوالفقار کاشف زلفی بمقام میڈیا ون آفس روہتاس روڈجہلم گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں عہدیداران میڈیا ون صدر میڈیا ون شیخ زلفی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اقبال ،فنانس سیکرٹری چوہدری مہربان،فضل الرحمان جنجوعہ ،خالق تنویر ،وائس چیئر مین مصطفی بٹ،راجہ سہیل کیانی ، بانی چیئر مین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ بخاری،مرزا کفیل بیگ ،سعید مغل ، امتیاز بیگ ،نے شرکت کی اجلاس میں تلاوت قرآن پاک مرزا قدیر بیگ نے کی اس کے بعد اجلاس کی با قاعدہ کاروائی کا آغاز کیا گیا ساقبہ اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال نے پڑھ کر سنائی اس کے بعد صدر میڈیا ون شیخ زلفی نے باقاعدہ طور پر نئی ممبر شپ میڈیاون کا آغازکیا اور باقاعدہ طور پر میڈیا ون کے ممبران نے فنانس سیکرٹری چوہدری مہربان کو ممبر شپ ماہانہ فیس 200روپے ادا کی اور ماہانہ فیس رسید بک فنانس سیکرٹری مہربان چوہدری کو جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال نے دی اور مکمل چارج فنانس سیکرٹری کو دیا جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال ماہانہ فیس رسید بک کے ذریعیفیس وصول کرنے کے بعد ممبر شپ فارم بھی مکمل کرو کر وصول کئے جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال نے تمام ممبران کو لیٹر پیڈمیڈیا ون ،ممبر شپ فارم ،میڈیا ون کا منشور پڑھ کر سنایا اور تمام عہدیدارانکی مشاورت سے میڈیا ون کی ممبر شپ فیس مبلغ 200روپے ماہانہ طے کی گئی اور بانی چیئر مین میدیا ون سید اکرم حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ون ایک بہت بڑی تنظیم ہے اور اس تنظیم میں دلیرانہ اقدانات ہیں اور انشاللہ بہت جلدتحصیل دینہ تحصیل ،سوہاوہ، تحصیل پنڈدادنخان کے علاوہ پنجاب بھر میں باقاعدہ طور پر ممبر شپ کا آغاز کریں گے س میڈیاون جرات اور بہادر کا نام ہے اور اچھے لوگ اس تنظیم میں ممبر ہوں گے اور جو بھی ہمارا دوست بھائی ممب شپ لینا چاہتا ہو وہ باقاعدہ طور پر فنانس سیکرٹری مہربان چوہدری سے رابطہ کرے اور اپنے ادارہ کا کرڈ دکھا کر ممبر شپ فارم حاصل کرے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کے ساتھ اس سے پہلے بہت گیم ہوتی رہی ہیں مگر اب ہم انشاللہ میڈیا ون کے پلٹ فارم سے صحافیوں کے لئے فلاحی کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں ہم برداشت کرنے والے لوگ ہیں صحافی برادری اور اپنے ضلع جہلم میں امن دیکھنا اور امن پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے صحافیوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے ہم بھڑکیں نہیں ماریں گے انشاللہ عملی کام کریں گے اور میڈیا ون ضلع جہلم کے صحافیوں کے لئے ایک مضبوط اور تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم ثابت ہو گی ہم کسی کی اجارہ داری اور غنڈہ گردی اب برداشت نہیں کر یں گے اس کے بعد فنانس سیکرٹری مہربان چوہدری نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ میں ہر وقت اپنے صحافی بھائیوں کے لئے حاضر ہوںانہوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں جہلم کوئی بھی صحافی خواہ وہ کسی بھی پریس کلب کا کیوں نہ میڈیا وہ کا ممبر بن سکتا ہے میڈیا ون کے باقاعدہ ممبر شپ کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے اور میڈیا ون کی ممبر شپ دوسرے اضلاح سے بھی کی جائے گی میڈیا ون کے تمام ممبران و عہدیداران نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم انشاللہمیڈیا ون کے ساتھ ہیں اور مکمل تعاون مالی جانی ساتھ دیں گے آخر میں دعا خیر کی گئی اور بانی چیئر مین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ بخاری نے آخر میں یہ بھی کہا کہ مصطفے بٹ سابق صدر جنہوں نے میڈیا ون کے لئے بہت اچھا کام کیا ان کے ساتھ جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ نے بھی میڈیا ون کے لئے بہت کوششیں کی اور اس کو کامیابی کی بہت بڑی منازل پر پہنچایا اور اب صدر میڈیا ون شیخ زلفی بھی پر بھی یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ صحافی بھائیوں کے لئے بہت اچھے کام اور سہولیات فراہم کرنے میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اس موقع پر مرزا قدیر بیگ کی مشاورت کے ساتھ میڈیا ون میں لیگل ایڈوائزر کو بھی نمائندگی سے نوازا گیا جن میں ایڈوکیٹ ملک شاہد بلال ،ایڈوکیٹ یاسر علی قریشی ،ایڈوکیٹ چوہدری ربنواز اور ایڈوکیٹ عبدالجبار بٹ سمیت لیگل ایڈوائزر ٹیم بھی تشکیل دی گئی جو کہ میڈیاون کے لئے خدمات دیں گے اور کسی بھی ممبر میڈیا ون کو کوئی بھی مسلہ درپیش آئے توایڈوکیٹ کمیٹی تعاون کرے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پہلا عبدلستار ایدھی میموریل فٹ بال کلب ٹورنا منٹ برادرز کلب جہلم کے زیر انتظام میونسپل اسٹیڈیم جہلم میں پہلا عبدالستار ایدھی میموریل فٹبال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل برادرز فٹ بال کلب جہلم اور ینگ سٹی فٹ بال کلب جہلم کے درمیان کھیلا گیا برادرز فٹ بال کلب کی طرف سیمحمد روئف گول کیپر ،وقاص ،افتخار، شجاعت ،احمد ،رضا ،دانیال ،وحید ،اسفند ،ارباز ،ملک ارسلان، اسجد، شاہزیب، نوید ایڈوکیٹ،تابش کمال،عثمان مرزا،پارس کمال،اوراسامہنے حصہ لیاجبکہ ینگ سٹی فٹ بال کلب کی طرف سے سنی بٹ،سرمہ، بلاول،عبداللہ، پرنس،میری،زکی ،سارم،حمزہ ،نفیس، آفاق،ساجد اور موسی نے حصہ لیا میچ کا پہلا گو ل سر مہ نے کیا اسطرح ینگ سٹی فٹبال کلب جہلم نے فائنل صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد عارف ،طارق دول اور منا چاندی والے تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کے میچ میں ریفری کے فرائض کامران ابراراور نوید شاہنے سر انجام دیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی مقبول ترین جماعت ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھٹو شہید کا اہم کردار ہے ان خیالات کا رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عابد حسین شاہ السید بیکری سرائے عالمگیر نے کرتے ہو ئے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب شہیدوں کا خون رنگ لانے والا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں اور اکثر لوگ مجھ سے پیپلز پارٹی کا عہدہ پوچھتے ہیں میرا نام پوچھتے ہیں تو میرا نام ہے پیپلز پارٹی کا جیالا پیپلز پارٹی کا جھنڈا میری تصویر ہے میں پیپلز پارٹی کا ایک چھوٹا سا جیالا ہوںاور ہر وہ جیالا میرے لئے قدر دان ہے جو پارٹی کی قدر کرتا ہے بھٹو ازم میری سیاست اور پیپلز پارٹی میرا جنون ہے میں نے بھی اپنی پارٹی کی خاطر بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا ہے ہم نے پارٹی کے کسی بھی لیڈر سے شکوہ نہیں کیا کہہماری داد رسی نہٰں کی ہے ہم بھٹو ازم اور محترمہ شہید کے منشور کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ پارٹی میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو خوشامد کے سوا کچھ نہٰن کرتے کمزور جیالوں کا خیال نہیںکرتے ہم نہ تو کسی پر احسان کرتے ہیں اور نہ ہی احسان جتلاتے ہیں ہم پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں اور رہین گے کیونکہ محترمہ شہید اور بھٹو شہید کی سیاست اور منشور کو دیکھ کر آج تک پیپلز پارٹ کے ساتھ ہیں ہمیں اس بات پر بہت امیدیں ہیں کے دلیر ماں کا بیٹا بلاول بھٹوپیپلز پارٹی کے لئے ایک امید کی کرن ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 63میں ضمنی الیکشن ہوا تو ہمارے وہاں سے امیدوار قومی اسمبلی جانگیرمرزا جس کے لئے کسی بھی پارٹی لیڈر نے ساتھ نہیں دیا مگر جانگیر مرزا نے ہمت نہین ہاری اور یہ بتا دیا ہے کہ الیکشن کس طرح لڑا جاتا ہے اور پیپلز پارٹی کو وہ ایک ایسا انسان ملا ہے جس نے پیپلز پارٹی میں جان ڈال دی اور اب یہ نظر آ رہاہے کہ جہلم ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ ثابت ہو گا ککیونکہ جہلم میں اس سے پہلے کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں تھا جس نے پیپلز پارٹی کے لئے کام کیا ہو محمود مرزا جہلمی نے تھوڑے وقت میں پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر سے پائوں پر کھڑا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا پارٹی قائدین کو یہ یہ مشورہ ہے ضلع جہلم سے محمود مرزا جہلمی کو پارٹی کے لئے با اختیار بنایا جائے کیونکہ وہ بہت اچھے سیاستدامن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بھی ہیں ضلعیعہدوں کا اختیار بھی ان کے سپرد کیا جائے تا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ضلع جہلم میں کلین سویپ کر سکے انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا معمولی سا جیالا ہوں اور محمود مرزا جہلمی اور ان کے صاحبزادے جانگیر مرزا میں پیپلز پارٹی کا مستقبل دیکھ رہا ہوں اور ان کی بہادر اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں ظالم حکمرانوں اور سابق کرپشن کے ماسٹر مائنڈ لوگوں سے مقابلہ کیا ہے محمود مرزا جہلمی ہے ہی قابل ہیں کہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے جیسے ہمارے شہید لیڈر بہادر تھے ایسے ہی محمود مرزا جہلمی بھی دلیر اور بہادر ہیں۔