Jhelum, Homeopathic Medical College, Lecture Programs
پوران (خصوصی رپورٹ) جہلم ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم ماہانہ 57 واں لیکچر پروگرام مورخہ تیس اکتوبر بروز جمة منعقد ہوا جس میں گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر،جہلم ، دینہ اور سوہاوہ سے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر صاحباں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ارشد محمود آسی نے قانون فطرت اور قوانین ہومیوپیتھی پُر مغز لیکچر ڈیلیور کر کے خوب داد حاصل کی، ڈاکٹر اویس انور نے ہومیوپیتھی کو دور جدید کے مسائل اور سائنسی نقطہ نظر پر روشنی ڈال کر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے خوب داد اور حوصلہ افزائی حاصل کی، جہلم ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم ماہانہ 57 واں لیکچر پروگرام مورخہ تیس اکتوبر بروز جمةکو ہونے والے پروگرام میں کمال لیباٹریز سکھو راولپنڈیکی جانب سے مفت ادویات کے سیمپل تقسیم کئے گئے۔
کمال لیباٹریز کی نمائدگی ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر جہانگیر نے کی جبکہ خصوصی شرکت پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر ، معروف کالم نویس و صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے شرکت کی ، دیگر خصوصی شرکت کرنے والوں میں سرائے عالمگیر کے معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد ماجد، ڈاکٹر شیراز اکبر راجہ صدر پی ایچ ڈی اے جہلم،ڈاکٹر انصر محمود صدر پی ایچ ڈی اے سوہاوہ،ڈاکٹر اشرف اقبال سیئنر صحافی،لیڈی ڈاکٹر لبنیٰ بٹ ہومیو میڈیکل آفیسر آر ایچ سی دینہ قابل زکر ہیں۔
Jhelum, Homeopathic Medical College, Lecture Programs
تقریب کو رنگا رنگ ڈرائنگ، سائنسی چارٹ، سے سجھایا گیا تھا، تمام شرکاء نے چیرمین ڈاکٹرظہیر اقبال اور پرنسپل ڈاکٹر کوثر ناہید انور کا شکریہ ادا کیا جو ہر ماہ باقاعدگی سے لیکچرز کا پروگرام منعقد کرتے ہیں۔