اردو تنقید

Javed Akhtar Javed with Dr. M. Riaz Chaudhry

Javed Akhtar Javed with Dr. M. Riaz Chaudhry

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
اردو تنقید کا سفر چار منزلوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے کلاسیکی تنقید، ترقی پسند تنقید، جدید تنقید اور مابعد جدیدیت کی تنقید لیکن تمام تنقیدوںنے نظریات کی بنیاد پر گروپنگ کی جس کی بنیاد پر نظریات کوفروغ ملا اور تنقید پس منظر میں چلی گئی جبکہ ہمارے ہاں مشرقی تنقید کا چرچارہاہے مشرقی تنقید میں ہماری بودوباش اور ثقافت کا عمل دخل رہاتبدیلی ایک فطری عمل ہے اوراس تبدیلی نے فنون لطیفہ کو بھی متاثرکیانئے تجربات نے زبان و بیان اور فکرکو نئی رائیں دی ہیں ہمارے ہاں مشرقی تنقید اور مغربی دنیا میں رائج الوقت تنقید کے ملے جلے ردِعمل نے نئے ذہنوں کو روشن کیاہے اور فی زمانہ ہونے والی تنقیدنے تنقید نگار کو بھی تخلیق کے رتبہ پر فائزکیاہے۔

کیونکہ فی زمانہ تنقیدنگار کو شعر نگار بھی ہونا چاہیے خیال کی بنت کاری کی تکنیک اور شعرفہمی کی تفہیم کو عام کرنے میں تنقیدی تخلیق کاروں کا بھرپور کردار ہوناچاہیے بقول شخصے تنقید کامطلب ہے تخلیقی ادب کی چھان پھٹک اوریہ فریضہ تنقید سر انجام دیتی ہے جو تخلیقی بھی ہے تعمیری اور بھی ترقی پسند ادب کے زوال کے پراسباب پر تنقید بحث کرتی ہے ادھوری جدیدیت اس کے عصر کے مابعد جدیدیت کا شوروغل اوراس پرنقادوںکے اعترافات والزامات ،دعوے، پھرانتشاراور زوال اور پھر شعروادب پرہیتی اور لسانی تجربوںپر اردو تنقید کے سفر کا مختلف زاویوںسے تجزیہ،لسانی حریت روایت پرستی اورروایت شکنی پر اردوتنقیدکا اظہار شامل ہے۔

Issues

Issues

پاکستانی زبان وادب اور ہندوستانی زبان وادب اور اس کے مشترکہ مسائل بھی اوران پر اردو تنقید کا موضاعاتی تجزیہ اور علوم وفنون کو ادب میں مقصدیت کے تحت استعمال کرنے کا ہنر بھی تنقید سکھاتی ہے یہ سارے تنقیدی فلسفے ردبہ زوال ہیںان تمام کو نامور تنقید نگاراور شاعر ظفراقبال نے اپنی کتاب’ لاتنقید ،میں موضوع سخن بنایا ہے ڈاکٹر گوپی چندنارنگ اور شمس الرحمن فاروقی کی بے بنیاد تنقیدی فلاسفی کو مسترد کر دیا ہے اور کہاباتیں ان کی ادھوری ہیںاور ان میں تنقیدی ناہمواری ہے جو پیش منظر اور پس منظر سے دوری ہے صحت مندر حجانات تازگی اور سرشاری فکر کی بالیدگی اور شائستہ اور فکری تنقیدیہ ہنر اجاگر کرتی ہے جو ان کے ہاںنہیںہے۔

Dr. Muhammad Riaz Chaudhry

Dr. Muhammad Riaz Chaudhry

تحریر : ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری