جہلم / پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم کی عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اگر چند مفاد پرست لوگ جھوٹا شورشرابہ کرنے میں مصروف ہیں تو ان سے مسلم لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار راجہ محمد ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب نے میڈیا پرسن ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے ٹیلی فونک بیان میں کیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن این اے 63 انشاللہ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے اور وفاداریاں تبدیل کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہے کسی راجہ ،جنجوعہ ،چوہدری کا نہیں ہے ہم مسلم لیگی ہیں اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جماعتیں تنظیمیں چلتی رہتی ہیں کیونکہ ہمارے قامسلم لیگ (ن) کے قافلے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی ہر گھر میں اختلافات ہوتے ہیں جو یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے اختلاف رائے ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور ہر کوئی یہ حق رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ہیں۔
اپنی پارٹی پالیسی کے پابند ہیں اور پارٹی کے عہدہ پر ہوں میں بھی پابند ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ گامزن کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور انشاللہ مستقبل قریب لوڈشیڈنگ،دہشت گردی اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ میں جنون کی حد تک مسلم لیگ (ن) سے پیار کرتا ہوں اور ہمارے خون میں بھی (ن)ہے انہوں نے کہا کے ضمنی الیکشن حلقہ این اے 63میں جیت انشاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی ہو گی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جھوٹی تقریروں میں بہت کچھ بول رہے ہیں مگر جہلم کی عوام ان کی کرپشن ان کے مشرف دور کو اب بھی یاد کر کر کے رو رہی ہے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کر لیں تو بہت بڑی بات ہے میرا نہیں خیال کے سٹیج پر کھڑے ہو کر جھوٹی دھمکیاں دینے والے دوسرے نمبر پر بھی آ جائیں ،انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا کام ہے اگر وہ سیاستدان ہے تو کسی پر کیچڑ نہ اچھالیاگر ہم بولنے پر آ گئے تو میدان سیاست میں کوئی بھی نظر نہیں آئے گا نہ ہی کسی چینل پر اور نہ ہی جہلم نظر آئے گا کوئی راجہ محمد ریاض نے کہا آج کے بعد کسی نے بھی ہمارے قائد کے خلاف بات کی تو ہم بھی ان کے قائد کی بات کریںگے کہ جو شخص اپنا گھر نہیں بسا سکتا وہ ملک کیسے چلائے گا ؟راجہ محمد ریاض نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائد ساری زندگی ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے بہتر یہ ہی ہے کے وہ دن کو خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور خوابوں کی دنیا سے باہر نکل کر بنی گالہ میں اپنی زندگی گزاریں اور افراتفری اور ناچ گانے کی سیاست چھوڑ دیں۔