جہلم میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے گرفتار اغوا کار ہلاک

Jehlum

Jehlum

جہلم (جیوڈیسک) جہلم میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے گرفتار اغوا کار ہلاک ہو گیا۔ اغوا کار کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے کے جایا جارہا تھا۔

ڈی پی او جہلم سرفراز ورک کے مطابق اتوار کی رات نیا پل کے مقام پر کارروائی کر کے دو اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

اغوا کاروں سے مغوی طالب علم بھی بازیاب کرایا گیا۔ گرفتار اغوا کاروں میں سے ایک ملزم قیصر کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ بیلہ کے مقام پر مبینہ طور پر، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا اس دوران گرفتار اغوا کار قیصر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔