اسلام آباد : سعودی عرب میں چار دھائیوں تک اعلی تعلیمی اداروں میں فیکلٹی ممبر اور معروف شاعر اور ادیب ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری جو سعودی عرب میں اردو ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور معروف ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کے صدر ہیں – ڈاکٹر صاحب کا تعلق جہلم سے ہونے کی بنا پر وہاں کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی علاقے کی خدمات اور ترقیاتی کاموں کی بے حد سراہا اور کہا اب انکا بیٹا چوہدری فرخ الطاف ایم این اے علاقہ کی خدمت کی ذمہ داری نہایت احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے گذشتہ دور میں انہوں نے ضلعی ناظم کی حثیت سے بے شمار ترقیاتی کام کئے جسے علاقے کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بدقسمتی سے کسی حکومت نے بھی ضلع جہلم جو پسماندہ ہے کو پنجاب کی وزارتی کونسل میں نمائندگی نہیں دی جو قابل افسوس ہے اب موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت پس ماندہ علاقوں کی ترقی ترجیع بنیادوں پر دیکھ رہی ہے – جہلم کے اکثر لوگ اور سیز میں مقیم ہوتے ہوئے ملکی زرمبادلہ کا بہترین ڈریعہ ہیں – میرا حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے کہ جہلم کو پنجاب کی کبنٹ میں نمائندگی دی جائے یا پھر چوہدری فرخ الطاف کی سرکردگی میں ترقیاتی کاموں کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ۔