جہلم ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ نون لیگ کے سابق ایم پی اے کیخلاف درج

Jhelum

Jhelum

جہلم (جیوڈیسک) تھانہ صدر جہلم میں ایف آئی آر پی ٹی آئی کے زخمی کارکن عدیل ولد منیر کی درخواست پر درج کی گئی۔ مقدمہ مسلم لیگ نواز کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور ان کے کزن چوہدری راشد کے خلاف زیر دفعہ تین سو چوبیس درج کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جن تین افراد طلعت، ناصر، کفیل کو گرفتار کیا تھا وہ ابھی تک حوالات میں ہی ہیں اور جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں ان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

دوسری طرف فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنوں میں سے چھ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔