عباس پور (نمائندہ خصوصی ) حلقہ نمبر ایک سے جماعت اسلامی کے اُمیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کامران ارشد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ اِس مرتبہ حلقہ نمبر ایک سے الیکشن ہر صورت میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے لڑنا ہے۔ اور الیکشن کی تیاریں زورشور سے شروع کر دی ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کی مرکزی شوریٰ نے فیصلہ کر لیا ہے اِس مرتبہ الیکشن میں جماعت اسلامی حصہ لیے گی ۔حلقہ نمبر ایک میں ہمیں فری ہنڈ دیا گیا ہے کہ ہم نے الیکشن لڑنا ہے 2011 کے الیکشن میں ممبرا سمبلی کے ساتھ ہمارا وعدہ ہوا تھا کہ ہم نے اُن کی سپورٹ کرنی ہے اور ہم نے اُن کی الیکشن 2011 میں بھر پور سپورٹ کی اور کامیاب کروایا ۔
اُنھوں نے کہا کہ مجھے پوری توقع ہے کہ ممبر اسمبلی چوہدری یاسین گلشن اِس الیکشن میں ہماری پوری سپورٹ کریں گئے چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ لوگ ہر جگہ رونا رو رہے ہیں کہ ممبر اسمبلی نے ہمارے ساتھ وعدے کیے تھے اور کہیں بھی اُنھوں نے کام نہیں کیا ہے اور جو تھوڑا کام کیا وہ صرف اپنے چند مخصوص لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ موجودہ ایم،ایل،اے چوہدری یاسین گلشن کی کاکردگی حلقہ نمبر ایک کے اندر مایوس کن رہی ہے۔اُنھوں نے حلقہ نمبر ایک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں بھر پور ہمارا ساتھ دیں اور انشاء اللہ جماعت اسلامی آپ کے تعاون سے کامیاب ہو کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے گی ۔