کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ انڈر14 کی فاتح ٹرافی لیاری اکیڈمی لے اڑی کراچی(جی پی آئی)کراچی یونائیٹڈ نے فٹبال کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا جب بھی پاکستان کی فٹبال کی تاریخ لکھی جائے گی کراچی یونائیٹڈ کا نام اس میں سر فہرست ہوگا اس بات کا اظہار فیفا انسٹراکٹر اور قومی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ صدیق شیخ نے کے وائی آئی یوتھ لیگ انڈر14 کے فائنل کی تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اکیڈمیز کے کوچز کے حوالے سے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جن پودوں کو میں نے اپنے ہاتھوں سے لگایا وہ آج پھل دے رہے ہین ڈی ایف اے سائوتھ کے صدر گلاب نے اپنے خطاب میں یوتھ کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کا اثاثہ ہیں اپنی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دیں۔قبل ازیں کے وائی یوتھ لیگ انڈر 14 کا فائنل آگرہ تاج یوتھ کیڈمی اور لیاری یوتھ اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا آگرہ تاج اکیڈمی عمدہ کھیلنے کے باوجود تین گول کی شکست سے دو چار ہوئی وقفہ تک لیاری اکیڈمی کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول فاتح ٹیم کے نادر نے16 ویں منٹ میں اسکور کیا وقفہ کے بعد آگرہ تاج اکیڈمی نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی اور انہیں اس دوران گول کرنے کے دو یقینی مواقع ملے عزیز تارا دونوں مواقع پر گول کرنے میں ناکام رہے کھیل کے38 ویں اور47 ویں منٹ میں لیاری اکیڈمی کے نادر نے مسلسل دو گول اسکور کرکے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک کمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی جیت کو بھی یقینی بنادیا تین گول کے خسارے میں جانے کے بعد حریف ٹیم نے سخت مزاحمت کی لیکن وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے مہمان خصوصی فیفا انسٹراکٹر صدیق شیخ اور ڈی ایف اے سائوتھ کے صدر گلاب بلطوچ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے لیگ کابہترین کھلاڑی عزیر کارا،(آگرہ تاج) بہترین گول کیپر اظفر (آگرہ تاج) بہترین کوچ الیاس کاکا(ملیر) کو قرار دیا گیا افتخار10 گول کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے میچ کمشنر کے فرائض محمد شہزاد نے انجام دیئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود
کراچی(جی پی آئی )جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود اشیائے صرف بالخصوص ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین ماہ میں 30روپے کی کمی ہوئی ہے مگر المیہ یہ ہے کہ اس کے با وجود اشیائے صرف آٹا ،چینی ،دودھ ،گھی میں کمی نہیں کی گئی جب کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی جس سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی کو سی این جی کی قیمتوں میں کمی سے مشروط کر دیا ہے جس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافے کی وجہ سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔کرایوں میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی نہیں جارہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کو تاجروں ،صنعت کاروں اور ہول سیلروں سے مذاکرات کر کے قیمتیں مناسب حد تک کم کرے اور اس ضمن میں انتظامی مشینری کو متحرک کیا جائے ۔عالمی منڈی میں جس تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے اس تناسب سے قیمتیں کم نہیںکی گئیںجو عوام پر سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشیائے صرف اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں فی الفور کمی کا اعلان کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ نبی اکرم ۖکو تمام جہانوں کے لئے رحمت
کراچی (جی پی آئی )نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ نبی اکرم ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا گیا اور آپ کی رحمت ومہربانی صرف اہل ایمان کی حد تک محدود نہیں تھی بلکہ آپ کی رحمت کل جہاں کی مخلوق اورکائنات کے ذرہ ذرہ کو حصہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ جشن میلا دالنبی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگیوں میں حیات طیبہ عمل کرتے ہوئے سنتوں کو اپنائیں،غیروں کی نقالی کو ترک کرکے اپنی آخرت کا سامان پید اکریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجمن میلادمصطفی فیڈرل بی ایریاکے زیر اہتمام گلبرگ میں حضور رحمت دوعالم ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ولادت وسعادت کے سلسلے میں عظیم الشان جشن آمد مصطفی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی و پرچم کشائی کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ آج پاکستان میں دہشت گردی، جہالت وبربریت اور مایوسی کابھیانک اندھیراپھیلتا جارہا ہے ہرطرف انسانیت سسک رہی ہے، مظلومیت اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے اور ظلم وتشددکی کوئی حد ہی نہیں کسی کی بھی جان ومال عزت وآبر ومحفوظ نہیں۔ان تمام مسائل سے نکلنے کا واحدحل نظام مصطفی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ ہے۔ریلی کا آغاز جامع مسجد الشاہ احمد نورانی،(گلبرگ) سے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پوسٹ آفس عائشہ منزل فیڈرل بی ایریاپر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاء ریلی سے علامہ عبدالمتین نعیمی ،صوفی محمد حسین لاکھانی ،پیرزادہ غلام حسین چشتی ،قاضیشبیراحمد، شبیر ابوطالب، سعید امینی، مولانا اظہارالحق قادری،حافظ محمد خالدصدیقی،علامہ شاہدین اشرفی،مولاناقاسم سیالوی،سیدارشد عقیل،ولی محمد شاہ ودیگرنے خطاب کیا۔مولانا عبد المتین نعیمی اور صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ حضوراکر م ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام انسانیت کو رحمت ومہربانی حسن اخلا ق ،حق وصداقت ،صلح رحمی ،دیانت داری،امن وسلامتی کا درس دیاہے اسلام امن وسلامتی کا دین ہے جسکا دہشت گردی اور انتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں ۔جشن آمد مصطفی ریلی کے شرکاء نے جلوس کے مختلف راستوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں بینززاورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر”غلامی رسول میں موت حیات ہے”اور ”غلام ہیں غلام رسول کے غلام ہیں”کے نعرے درج تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل جماعتی کانفرنس کے مسودے پر عملدرآمد نہ ہوا تو بہت نقصان ہوگا۔ حلیم عادل شیخ کراچی (جی پی آئی )مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بھارت کی جانب سے رینجرزکو بلاکر کرشہید کرنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھی لحاظ سے دوستی کے قابل ملک نہیں ہے یہ ایسی حرکتیں جان بوجھ کر کررہا ہے کیونکہ وہ جانتا کہ پاکستان کن غیر معمولی حالات سے گزررہا ہے، ایسے میں بھارت کی چالاکیاں اور سفاکیاں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے وزیر اعظم کو اس وقت بہت بڑی سپورٹ ملی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ حکومت عسکری قیادت سے ملکر دہشت گردی کا حل نکالے ،اس سے قبل بھی تمام پارٹیز کی جانب سے انہیں ایسے مواقع مل چکے ہیں جس پر انہیں دہشت گردی کو روکنے کے لیے پہلے ہی کام مکمل کرلینا چاہیے تھا ایسے میں یہ تیسری آل پارٹیز کانفرنس کا ہونا دیکھ کرکم ازکم مجھے عجیب سا ضرورلگتا ہے کیوںکہ آل پارٹیز کانفرنس میں جب بڑی جماعتوں کا مینڈیٹ 2بار مل چکا ہوایسے میں تیسری مرتبہ تو ایسا ہی محسوس ہوسکتا ہے کہ حکومت کہیں وقت تو ضائع نہیں کررہی ہے اب جب کہ تمام جماعتیں ایک بار پھر اکھٹی ہوگئی ہیں ایسے میں سیاسی جماعتیں اس بات کا بھی حق رکھیں کہ وہ وزیراعظم سے اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ اس بار کی آل پارٹی کانفرنس کسی بھی صورت بے معنی نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ہمیں بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرکے منہ توڑ جواب دینا ہوگااور ایسے موقع پر جب وہ کئی کئی بار منع کرنے کے باجود پاکستانی علاقوں کو نشانہ بناتا ہو ایسے میں ایسے صفاک ملک کے ساتھ تجارت کا عمل بھی روک دینا چاہئے، قوم جانتی ہے کہ وزیر اعظم کا ذاتی کاروبار بھارت کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس پر انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ موودی کی محبت اورذاتی بزنس کو چمکانے کی بجائے ملک کی عوام کا سوچیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ہم جانتے ہیں کہ ملک میں جاری کہیں نہ کہیں دہشت گردی میں کئی مواقع پر بھارت دشمنی کا ہاتھ نظر آیا ہے ایسے میں جہاں آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں اکھٹی ہورہی ہو تو اس میں بھارت کو سرفہرست کا دہشت گرداور سہولت کار بناکر پیش کیا جائے اور ملک میں دہشت گردی کے سدباب کے لیے بھارت کی بلا اشتعال انگیزی کے واقعات کو سامنے لاکر اس کا حل نکالا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں مگر مودی حکومت نے تو اشتعال انگیز ی کی انتہا کردی ہے ،مودی اپنے اقتدار میں پاکستان کے خلاف اپنا جنگی جنون مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،سیکریٹری عبدالوہاب ، نائب امراء برجیس احمد،مظفر احمد ہاشمی
کراچی(جی پی آئی )جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،سیکریٹری عبدالوہاب ، نائب امراء برجیس احمد،مظفر احمد ہاشمی ،ڈاکٹراسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز ،ڈپٹی سیکریٹریز عبد الرشید بیگ ،راشد قریشی ،انجینئر صابر احمد ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے ممتاز عالم دین قاری رضاء المصطفیٰ اعظمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اورلواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔