کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی اور چرم قربانی مہم کے انچارج خالد صدیقی نے کہا ہے کہ الخدمت کی عوامی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، الخدمت کی بے لوث اور دیانت دارانہ خدمت نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ الخدمت نے دیانتداری کو شعار بناتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کی بے لوث خدمت کرکے عظیم مثال قائم کی ہے۔
الخدمت کے ساتھ عوام کا بڑھتا ہوا تعاون اور اعتماد ہماری فلاحی سرگرمیوں میں مزید تیزی کے ساتھ حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ جماعت اسلامی خدمت کے میدان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن میں ہیلتھ ، تعلیم، یتیموں کی کفالت، روزگار اسکیم، صاف پانی، قدرتی آفات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع وسطی میں 55 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ یہ مراکز گلبرگ زون میں جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد گلبرگ بلاک 12، حلقہ شاداب بلاک 10، حلقہ رحیم آباد بلاک 17، دستگیر زون میں مسجد رضوان، فیڈرل بی ایریا بلاک 14، مور پارک بلاک 8، مسجد نعمان بلاک 16، دفتر جماعت اسلامی حسین آباد بلاک 3، لیاقت آباد زون میں سندھی ہوٹل، المدنی چلڈرن اسکول، اپسرا اپارٹمنٹ FC ایریا، نارتھ ناظم آباد زون میں الفلاح بلاک A، مسجد طحہٰ بفرزون، مسجد صخرہ بلاک R، یوسی 19، شادمان ٹائون عقب سخی حسن قبرستان یوسی 16، کاکاگرائونڈ بلاک این یوسی 23، ناظم آباد میں فردوس کالونی، گول مارکیٹ، چھوٹا میدان، نارتھ کراچی زون میں جامع مسجد الہدیٰ سیکٹر 11-A، گلشن فاروق سیکٹر 7D/1 ، باب الاسلام سیکٹر 9 ، سر سید سیکٹر 11C/1، گلشن مہران سیکٹر 11-B ، گلشن عثمان سیکٹر 11-A ، عمر بن عبدالعزیز سیکٹر SC-3، عبدالعزیز سیکٹر 5-M، فاروق اعظم سیکٹر 5-D ، مصطفےٰ کالونی سیکٹر 5-J،، نیو کراچی زون میں جامع مسجد الاخوان سیکٹر 11-G، مسلم ٹائون، الکریم سینٹر، سیکٹر 11-H، ماڈرن کمپلیکس سیکٹر 11-I، گلشن معمار زون میں جامع مسجد حذیفہ، اسلامی کلچرل سینٹر اور دیگر مقامات پر قائم کئے گئے ہیں۔