کراچی 10 اکتوبر 2016 (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ایک روزہ ”دعوتی و تربیتی نشست” 11 اکتوبر بروز منگل9 محرم الحرام (آج) کو صبح 10 بجے تا عصر، جامع مسجد الہدیٰ، سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں منعقد ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی سینیٹر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، شاہنواز فاروقی اور مولانا ضیاء الرحمن و دیگر خصوصی خطاب کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی 10 اکتوبر 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت فیملی چلڈرن پارک ناظم آباد نمبر 3 پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں پارک پر قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود شہر کی بچی ہوئی سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی جو کوشش کر رہا ہے وہ سخت قابل مذمت ہے۔ہم اس پارک پر قبضے کے خلاف تمام قانونی طریقے اختیار کریں گے، اپنے قانونی ماہرین سے اس سلسلے میں مشارت کر رہے ہیں جلد ہی اس حوالے سے کیس داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے مقامی ایم این اے، ایم پی اے، چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کو بھی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے اس میں شرکت نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارک پر قبضہ کرنے والوں کو ان کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور اب بھی اہلیان ناظم آباد نمبر3کے ساتھ مل کر پارک پر ناجائز قبضے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے سندھ حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس ناجائز قبضہ کی کوشش کو ختم کرایا جائے اور اس میں ملوث افراد کے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے آبادی کے لئے پارک کی سرکاری زمین پر صرف پارک ہی رہنے دیا جائے۔