جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں مکمل

JI

JI

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں مکمل ،5 فٹ اونچا 3020 فٹ بڑاسٹیج تیا ر،سٹیج کی سکیورٹی جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پاس ہو گی ،کارکنوں میں جوش و خروش،شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز ،پورٹریٹ لگ گئے۔

شہر میں جماعت اسلامی کے پرچموں کی بہار ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا جلسہ عزم انقلاب آج26جنوری کو دن 1 بجے سپورٹس سٹیڈیم بھمبر سے ملحقہ گرائونڈ میں منعقد ہو گا جس سے خطاب کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سراج الحق پہلی مرتبہ بھمبرآئیںگے ، امیر جماعت اسلامی آزادجموں و کشمیر عبدالرشید ترابی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، جاتلاں کے مقام پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کاا ستقبال دن 12 بجے یونین کو نسل پنجیڑی ،دعورہ اور کلری کے کارکنان کریں گے۔

بعدازاں امیر جماعت کو جلسہ گاہ لایا جائے ،جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،سٹیج کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جبکہ شہر بھر میں سراج الحق کے خیر مقدمی قد آور پورٹریٹ ،بینرزاور پینا فلیکس اورپورے شہر میںجماعت اسلامی کے پرچم لہرا رہے ہیں،جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے جلسہ میں 15 ہزار سے زائد افرادشریک ہوں گے۔