جماعت اسلامی معاشرے میں خلوص، ایثار اور خدمت کی علامت ہے، خالد صدیقی

Speech

Speech

کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی معاشرے میں خلوص، ایثار اور خدمت کی علامت ہے، یہ وہ تحریک ہے جو75 سال سے جاری و ساری ہے، جماعت اسلامی عوام کی بے لوث خدمت کرتی ہے، اس کے کارکنان اللہ کی رضا کے لئے خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون لیاقت آباد کے چرم قربانی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چرم قربانی مہم جماعت اسلامی کی دیرینہ روایت ہے۔ یہ مہم خلق خدا کی خدمت کا اہم موقع ہے اور جماعت اسلامی کے کارکنان عید کے ایام میں اپنی خوشیوں اور وقت کی قربانی دے کر ضرورت مند بے سہارا افراد کیلئے ہر سال چرم قربانی مہم میں حصہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الخدمت کی کارکردگی سے واقف ہیں اور اس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، الخدمت کے تحت چلنے والے رفاہی پروجیکٹس، سیلاب اور زلزلے میں بحالی کے کاموں سمیت دیگر کوششیں الخدمت شاندار کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

خالد صدیقی نے مزید کہا کہ مہم چرم قربانی کے ذریعے ہم اپنی دعوت گھر گھر پہنچا سکتے ہیں۔ امیر زون لیاقت آباد اسحق تیموری نے چرم قربانی مہم کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ چرم قربانی کی مہم نہایت اہمیت کی حامل ہے، اس سال بھی یہ مہم لیاقت آباد میں بھرپور انداز میں چلائی جائے گی، کارکنان اس سال زیادہ محنت کریں تاکہ غریبوں اور ناداروں کے لئے کثیر وسائل جمع کئے جا سکیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320