پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی پارلیمان نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔جس کے تحت جہاد پر جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی بھی شخص پر سفری پابندی عائد کی جاسکے گی۔
اس قانون کے تحت مشتبہ فرانسیسی شہری کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چھے ماہ کے لیے ضبط کیا جاسکے گا اور اس کے بعد اس کی صرف دوسال کے لیے تجدید کی جائے گی۔
یہ مدت گزرنے کے بعد مشتبہ شخص کو دوبارہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید کرانا ہو گی۔
اس قانون کے تحت ازخود دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو سزا دی جا سکے گی اور فرانس کی سلامتی کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کا موجب بننے والے یورپی یونین کے رکن ممالک کے کسی بھی شہری کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے کو روکا جا سکے گا۔