کراچی (جیوڈیسک) ترجمان تحریک طالبان نے کہا ہے کہ طالبان کی ذیلی تنظیم جند الحفصہ نے پشاور واقعہ کی ذمہ داری ہرگز قبول نہیں کی ، ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم جند اللہ ہے اور اس کا تحریک طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ذرائع کو بتایا کہ جند الحفصہ تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم ہے جس نے پشاور واقعہ کی ذمہ داری ہرگز قبول نہیں کی۔ ترجمان تحریک طالبان نے بتایا کہ جس تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے اس کا نام جند اللہ ہے جس کا تحریک طالبان یا کسی مجاہد گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔