جناح کالونی میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے قائم کیے گے سکول میں جرمن سے آئی خاتون استاد کی خصوصی توجہ

لالہ موسیٰ : بھٹہ مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانے والے شہرگجر ات سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اور اے پی ایف یو ٹی یو(APFUTU)کے بانی وسیکریٹری جنرل پیرزادہ امیتاز سید کی کوششوں سے لالہ موسیٰ کی جناح کالونی میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے قائم کیے گے سکول میں جرمن سے آئی خاتون استاد کی خصوصی توجہ۔ دو اکتوبر کو جرمنی کے شہربرلن سے آئی ہوئی مس لیا جن کی عمر تئیس سال اور انھوں نے برلن یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کررکھی ہے جبکہ وہ مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بھی وابستہ ہونے کے سبب سماجی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

مس لیا کو پیرزادہ امتیاز سید نے اپنی تنظیم کے حوالے سے پاکستان مدعو کیا اور ان کویہاں پر بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے والے لالہ موسیٰ کی جناح کالونی میں قائم سکول کے طلبا کے ساتھ ملانے کی دعوت دی جس پرمس لیانے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ ان بچوں کو چند ماہ تک انگریزی کی تعلیم دیں جس پر پیرزادہ امتیاز سید نے تمام انتظامات مکمل کیے اور مس لیا دو اکتوبر کو پاکستان پہنچنے کے بعد سکول میں بچوں کوتعلیم دے رہی ہیں وہ ماہ فروری کے اختتام تک بچوں کو تعلیم دینے کے لیے پاکستان میں قیام کریں گی۔