کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جناح اسپتال کے ایمپائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور او پی ٹی کو بند رکھا گیا۔
ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ جو نشستیں خالی ہیں ان پر بھرتیاں کی جائیں اور پرانے لوگوں کی ترقی کی جائے۔ جناح اسپتال میں او پی ڈ ی بند ہونے کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
جناح ایمپالائز ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں سے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنسز اور ڈیپوٹیشن سے محروم رکھا گیا ہے، حکومت ہمارے مطالبات فوری طور پر حل کرے اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پیر سے جناح اسپتال کو دو گھنٹے روز بند رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تین سالوں سے عدالت میں کیس چل رہا ہے اور ملازمین اپنی جائز حق سے محروم ہیں۔