جناح روڈ پر کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والا گندے پانی کے نالے میں ناقص مٹیریل کا استعمال
Posted on January 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت جناح روڈ پر کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والا گندے پانی کے نالے میں ناقص مٹیریل کا استعمال۔ شہریوں کے احتجاج کے باوجود ٹھیکیدار ٹس سے مس نہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق کروڑ کے مین روڈ پر واقع دو طرفہ گندے پانی کے نالے کی تعمیر گزشتہ ماہ سے جاری ہے جس میں انتہائی غیر میعاری مٹیریل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
کروڑ کے تاجروں اور شہریوں نے ڈی سی او لیہ اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص مٹریل کو چیک کر ے ثابت ہونے پر ٹھیکیدار کو بلوں کی ادائیگی نہ کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com