کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن جناح روڈ پر دو دوکانوں میں نقب زنی۔چور کریانہ کی دوکان سے 10 ہزار نقدی اور 20 ہزار کا سامان جبکہ سپئیر پارٹس کی دوکانیں 7 ہزار روپے نقدی لے گئے، پولیس تھانہ کروڑ حکام نے نامعلوم چوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ موقع پر پہنچ گئے،گزشتہ ایک سال سے مسلسل چوری کی وارداتوں پر اظہار تشویش تفصیل کے مطابق جناح روڈ پر واقع اسماعیل کریانہ سٹور اور آٹو مارکیٹ میں مغل سپئیر پارٹس کی دوکانوں میں گزشتہ رات چھت پھاڑ کر نامعلوم چور نقدی رقم اور ساما ن لے گئے۔اسماعیل کریانہ سٹور پر وہاں 3دوکانداروں نے علیٰحدہ چوکیدار رکھا ہوا ہے،چوکیدار کے مطابق اسے کچھ پتہ نہیں کیا ہواوہ ہوٹل کے قریب بیھٹا تھا۔
جبکہ پولیس تھانہ کروڑ نے موقع پر پہنچ کر فنگر پرنٹس حاصل کیے ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑنے ضلع بھر خصوصا کروڑ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئیاصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن کے جنرل سکٹری ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کروڑ کے دو صدر ہیں اس کے باوجود چوکیدارہ نظام بہتر نہ ہو سکاانہوں نے فلی الفور صدر اجمن تاجران سے مستفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔