کراچی: وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی اور نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں ادارے میں اپنے فرائض ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ انجا م دینے والے ملازمین قابل تحسین ہیں یہ بات انہوں نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام سنیئر ایمپلائی محمد حنیف کے ریٹائزمنٹ پر اُن کی 38سالہ ادارے کے لئے خدمات پر منعقدہ الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے سابق وائس پرنسپلز پروفیسر نصیر الدین ،خورشید ہاشمی ،پروفیسر عرفان اشرف ،قاضی شبیر ،اختر شیر خان اور محمد حنیف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پرنسپل سندھ میڈیکل کالج پروفیسر سرور قریشی ،وائس پرنسپل پروفیسر یوسف سلات ، ایس ایم سی المنائی کے ٹرسٹی اور ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر مکرم علی ،ایڈوائزر وائس چانسلر ہمایوں بشیر ،ٹرانسپورٹ آفیسر خلیل ضیاء اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس پرنسپلز پروفیسر نصیر الدین اور خورشید ہاشمی نے کہاکہ ریٹارمنٹ کے بعد ملازمین کی خدمات کو سراہنا قابل تحسین ،جناح سندھ میڈیکل یونیوسٹی میں محمد حنیف کی 38سالہ خدمات کو مثالی اور آنے والے نئے اسٹاف کے لئے مثل راہ قرار دیا۔