جرگے کی کوششوں سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں، سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

کراچی (جیوڈیسک) سیاسی جرگے کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم، عمران خان، طاہرالقادری سمیت 20 سے زائد لوگوں سے ملاقات اور مذاکرات کیے ہیں جس کے باعث ڈیڈ لاک ختم ہوا ہے اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے حکومت کی مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی، بلاول بھٹو زرداری اور رحمان ملک بھی شریک تھے۔

ملاقات میں اسلام آباد میں دھرنوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 14 اگست سے آج تک دھرنوں میں ہزاروں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بھی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں میں تنائو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل 5 دن محنت کرکے حالات کو نارمل کرنے کی کوشش کی، دھرنے کے فریقین نے اپنے مطالبات کی فہرست دی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں چاہتے لانگ مارچ کے ذریعے جمہوریت ڈی ریل ہو اور لانگ مارچ کے شرکا نامراد لوٹیں ۔ جن مسائل پر فریقین کے درمیان اتفاق نہیں ہوا ہے اس پر سیاسی جرگہ اپنی تجاویز دے گا۔