گلگت بلتستان (جیوڈیسک) آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے کہا ہے کہ دیامر امن جرگہ نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے تعاون نہ کیا تو ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائیگا۔ حکومت سے تعاون نہ کیا گیا تو دیامر امن جرگے کو ختم کر دیا جائے گاگلگت: ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے بتایا کہ دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور امن جرگے کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ان افراد کو پولیس کے حوالے کر دیں۔
آئی جی گلگت بلتستان نے بتایا کہ دہشتگردوں میں سے زیادہ تر کا تعلق دیامر سے ہے جبکہ تین افراد کوہستان اور تین کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے تعاون نہ کیا گیا تو امن جرگے کو ختم کر دیا جائے گا اور ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔