جے آئی ٹی کی شکایت پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم
Posted on June 24, 2017 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Supreme Court
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس تحقیقات، جے آئی ٹی کی شکایت پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com