جے کے رولنگ وارنر بروز کیساتھ 3 نئی فلمیں تیار کریں گی

JK Rolling

JK Rolling

لاس اینجلس (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری پورٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کا دو ہزار ایک میں شائع ہونے والا ناول ‘فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم’Fantastic Beasts and Where to Find Them پر تین فلمیں بنائی جائیں گی۔

تینوں فلموں میں فلم بین ہیری پورٹر کی طرح جادوئی دنیا کی سیر کریں گے۔ نئی فلموں کی عکسبندی نیویارک میں ہیری پورٹرکے دور سے 70 سال قبل سے شروع ہو گی۔ ان میں مرکزی کردار کا نام سکے مینڈر ہو گا۔