جلالپور بھٹیاں : نہری پانی چوری کیخلاف کاشتکاروں کا مظاہرہ

Jlalpur Bhtiya

Jlalpur Bhtiya

جلالپوربھٹیاں (جیوڈیسک) جلال پور بھٹیاں میں نہری پانی چوری کے خلاف 36 دیہات کے کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے محکمہ انہار کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر زمیندار جگہ جگہ کٹ لگا کر اور پائپ مٹی میں دبا کر پانی چوری میں مصروف ہیں جبکہ چھوٹے کاشت کار پانی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ انہار کے افسران ان کی کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔ مظاہرین کے مطابق اگر چند دن کے اندر پانی چوری نہ روکی گئی تو ڈی سی او حافظ آباد کے آفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔