جلالیہ علماء فورم کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور (عرفان طاہر سے) ادارہ صراط مستقیم کی ذیلی تنظیم جلالیہ علماء فورم کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جلالیہ علماء فورم کے امیر مولانا محمد عبد الکریم جلالی نے کہا کہ مغرب اسلام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے خوف زدہ ہوکر گستاخانہ خاکوں جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آیا ہے جو کسی لحاظ سے بھی ان کے حق میں بہترنہیں ہے۔

حکومت فوری طور پر فرانس سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرے، تمام اسلامی ممالک گستاخانہ خاکوں کے خلاف مدینہ شریف میں مدینہ منورہ ملین مارچ کا اہتمام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشق رسول میں جینا اور مرنا مومن کی پہچان ہے۔ نظام مصطفےٰۖکے نفاذ کیلئے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، پاکستان کلمہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔

مگر کچھ قوتیں پاکستا ن میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو پھیلانا چاہتی ہیںاسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مولانا طاہر الحسن رضوی، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا فرمان علی نقشبندی ، مولانا محمد مظہر اقبال نورانی، مولانا محمد حنیف حنفی، مولانا محمد یونس قادری، مفتی نسیم سیالوی، مولانا سید محمد ابو بکر عمار، مولانا محمد ارشد صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔