ممبئی (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے جلیانوالہ باغ واقعے کو برطانیہ کی تاریخ کاشرمناک ترین واقعہ قراردیا ہے۔بھارت کے تین روزہ دورے کے آخری مرحلے میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون بدھ کو پنجاب کے شہر امرتسر پہنچے جہاں انہوں نے سکھوں عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل میں حاضری دی اور جلیاں والا باغ بھی گئے۔
جہاں انہوں نے 1919 ہلاک ہونے والے پرامن مظاہرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ڈیوڈ کمرون نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ برطانوی تاریخ کے لیے ایک شرمناک بات ہے اور ہمیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ یہاں کیا ہوا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ کیمرن کے دورہ بھارت کے موقع پریہ قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ کیا وہ سال 1919 میں برطانوی دورِ اقتدار میں ہوئے جلیاں والا باغ قتل عام کے لیے معافی مانگیں گے۔