جو بائیڈن نے ترک صدر اردگان سے معافی مانگ لی

Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر بائیڈن نے ترک صدر کو فون کیا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ صدر اردگان ان کے اچھے دوست ہیں اور ان کی بات کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ انہوں نے ترک حکومت پر الزام عائد کیا ہے۔

نائب صدر بائیڈن نے ہارورڈ کینیڈی سکول کے طلبا سے خطاب کے دوران کہا ترکی اور علاقے کے دوسرے ممالک نے شام کے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے لئے القاعدہ اور النصرہ فرنٹ سمیت انتہا پسند گروپوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا ترک صدر نے انہیں بتایا کہ ترکی نے بشار الاسد کی فوج سے لڑنے کے لئے بہت سے غیر ملکی جنگجوؤں کو راستہ دیا۔ اب انہوں نے معذرت کر لی ہے۔