جوہانسبرگ میں پاک افریقا ٹریڈ سینٹر کا افتتاح

Johannesburg

Johannesburg

کراچی (جیوڈیسک) جنوبی افریقاکے شہر جوہانسبرگ میں پاک افریقا ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس ٹریڈ سینٹر کے قیام سے پاکستانی مصنوعات کی افریقی خطے میں رسائی آسان ہو جائی گی۔

پاک افریقا ٹریڈ سینٹر کا افتتاح جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ضیغم الدین اعظم نے کیا۔ 2 منزلہ ٹریڈ سینٹر ابتدائی طور پر 170 دکانوں پر مشتمل ہے جہاں 200 سے زائد پاکستانی مصنوعات 24 گھنٹے فروخت کیلئے پیش کی جائینگی۔

ضیغم الدین اعظم کے مطابق پاک افریقی ٹریڈ سینٹر کے قیام سے نہ صرف افریقی خطے میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان ہو جائیگی بلکہ 2016 تک دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم64 کروڑ ڈالر سے بڑھاکر2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔