جوہانسبرگ (جیوڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے 119 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ سے گویا ” کالی آندھی چل پڑی۔
کرس گیل نے جنوبی افریقی باولرز کی خوب دھلائی کی۔ صرف 41 گیندوں پر 9 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کامیابی کے سفر میں مارلن سیمیولز نے ان کا بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ چار وکٹوں کی ریکارڈ کامیابی سے دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا۔