جوہر بارو جونیئر ہاکی کپ، آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو گا

Hockey Cup

Hockey Cup

ملائیشیا (جیوڈیسک) سلطان آف جوہر بارو جونیئر ہاکی کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پاک بھارت جونیئر ہاکی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے مد مقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس کو اپنے افتتاحی میچ میں برطانیہ سے پانچ صفر کی شکست ہوئی تھی۔

قومی جونیئر ٹیم کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔ پاک بھارت ہاکی ٹیمیں آج کے میچ سمیت اپنے پانچوں میچ مکمل کریں گے۔ جس کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل پر ہو گا۔