ایپوہ (جیوڈیسک) سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں آج پاکستان اور ارجنٹینا کا میچ کھیلا جائے گا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری جونیئر ہاکی کے ایونٹ میں قومی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، دلچسپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر پانچ منٹ پر شروع ہو گا۔
گرین شرٹس نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا لیکن روایتی حریف بھارت نے قومی شاہینوں کی پرواز روک دی تھی۔ قومی ٹیم اور آفیشلز نے آج کے میچ میں فتح اپنے نام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، آج کے باقی دو میچوں میں بھارت کا ملائیشیا اور کوریا کا انگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔