کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 13میں قائم ذیشان اپارٹمنٹ کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبرD-102میں رہائش پذیر مظفر علی برڑو کی مشکوک حرکات اور اس کی دھونس دھمکیوں سے نجات دلا ئی جائے۔
مذکورہ شخص اپنے آپ کو گورنر سندھ کا پروٹوکول آفیسر کہتا ہے اور نہ صرف مکینوں بلکہ ریذیڈنٹس یونین اور یوٹیلٹی کے متعدد اداروں کو بھی دھونس دھمکی کے ذریعے زیر عتاب لینے کی کوشش کرتا رہتا ہے مظفر علی برڑو نی صرف یونین کا بلکہ بجلی ،گیس ،واٹر اینڈ سیوریج سمیت دیگر اداروں کا بھی نادہندہ ہے۔
مذکورہ شخص کی حرکات کی سزا پورے اپارٹمنٹ کے مکینوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ڈی جی رینجرز سندھ ،آئی جی سندھ اور علاقہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ ذیشان اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہائش پذیر مظفر علی برڑو کی مشکوک حرکات اور دھونس و دھمکی سے ہمیں چھٹکارہ دلا ئیں۔