سلطان آف جوہر ہاکی کپ ، پاکستان آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا

Hockey

Hockey

ملائیشیا (جیوڈیسک) سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل ہو گی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم گروپ سٹیج میں آج نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔

پاکستانی ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے چھ صفر کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم کو ابھی تک کے تین میچز میں سے کسی میں بھی فتح نصیب نہیں ہو سکی ہے۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان جونیئرز کو برطانیہ نے 0-5 سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا تھا۔