یوحنا آباد چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن

Lahore

Lahore

مارچ 16 لاہور: پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر رانا نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یوحنا آباد چرچ میں ہونے والی دہشت گردی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مسیحی برادری کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آخری دہشت گرد کے قلع قمع تک ان کا پیچھا کیا جائے اور ملک کو مکمل دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی جائے۔