یوحنا آباد میں 3 افراد کو کچلنے والی مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد سے بچنے کے لئے اپنی گاڑی سے 3 افراد کو کچلنے والی خاتون مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کردی

سیشن جج لاہورنوید اقبال کی عدالت میں مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکل نے جان بوجھ کر 3 افراد کو گاڑی تلے نہیں کچلا بلکہ یہ حادثہ مشتعل مظاہرین سے بچاؤ کے دوران پیش آیا۔

اس لئے ان کی موکلا کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کےعوض مریم صفدر کی ضمانت کی توثیق کردی۔