مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) یوحنا آباد میں مظاہرین کی طرف سے جلائے گئے ایک شخص کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ محمد نعیم کاہنہ میں شیشہ ایلومونیم کی دوکان کرتا تھا یوحنا آباد میں کام کرنے کیلئے گیا تھا کہ مظاہرین نے زندہ جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوحنا آباد بم دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا تھا اسی دوران دو افراد کو زندہ بھی جلا دیا گیا تھا، جس میں سے ایک شخص کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہو گئی ، محمد نعیم نیواں تھہ مصطفی آباد کا رہائشی تھا، شناخت کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی،ہر آنکھ اشکبار، ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی ورثہ کے گھر پہنچ گیا حالات کشیدہ۔