مصطفی آباد/للیانی: محکمہ سوئی گیس میں ملازم یوحنا آباد کا رہائشی 23 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، فاروق مسیح دوستوں کے ساتھ مصطفی آباد نہر میں نہانے کیلئے آیا ہوا تھا کہ نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا، مصطفی آبادنہر گہری ہونے کی وجہ سے اس میں نہانے پر پابندی ہے جس پر کبھی عمل در آمد نہیں ہوا۔
ہر سال اس نہر میں 7.8افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، نہ تو پابندی پر عمل در آمد کروایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی انتظامات کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔ 24گھنٹے گرزنے کے باوجود تا حال لاش نہ مل سکی، ورثہ اور ریسکیوٹیموں کی طرف سے تلاش جاری، عوام کی بڑی تعداد کی طرف سے فوری حفاظتی انتظامات کروانے کا مطالبہ۔