ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے کہ کہ وہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ’’فورس 2 ‘‘ میں کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبر گرم تھی کہ فلمساز وپل امرتلال کی فلم جس کی ہدایات ابھنے دیو دیں گے میں 31 سالہ کترینہ کیف جان ابراہم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ میری جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کی خبریں غلط ہیں۔