ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم سے جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور آگے بڑھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارجان ابراہم سے ایک تقریب میں جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا اورمائیک پیچھے کر کے آگے بڑھ گئے کیوں کہ شاید وہ اداکارہ کو ان کی ہونے والی شادی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنا نہیں چاہتے۔
اداکارہ بپاشا باسو کی جانب سے بھی جان ابراہم کوشادی میں دعوت دینے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اداکارہ 30 اپریل کو اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ واضح ر ہے کہ اداکارجان ابراہم اور بپاشا باسو نے ایک دوسرے کے ساتھ خاصہ وقت گزارا جب کہ علیحدگی کے فوری بعد ہی اداکار نے پریا رنچل سے شادی کرلی تھی۔